90 فیصد سود میں رعایت ، تلنگانہ کے تمام لوکل اربن باڈیز میں اسکیم کا نفاذ
نظام آباد:26؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )محکمہ میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس بقایا جات کو ادائیگی کے لیے ”ون ٹائم سیٹلمنٹ (او ٹی ایس)” اسکیم کے تحت پراپرٹی ٹیکس پر بقایا سود میں 90% کی معافی، مالی سال 2024-25 تک تمام اربن لوکل باڈیز (ULBs) میں۔عمل واری کے لییاحکامات جاری کر دیے گئے میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ (MA) ڈپارٹمنٹ G.O.Rt.No.154، مذکورہ احکام کے تحت، حکومت نے چند دن قبل احکامات جاری کیے ہیں کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) میں تمام جائیدادوں کے لیے ”ون ٹائم سیٹلمنٹ (او ٹی ایس)” اسکیم کے تحت پراپرٹی ٹیکس کے بقایا سود میں 90% کی معافی دی جائے گی، بشرطیکہ ٹیکس دہندہ مالی سال2024-25 تک کا بقایا پراپرٹی ٹیکس کا اصل رقم اور جمع شدہ سود کا 10% ایک ساتھ ادا کرے۔ مزید یہ بھی حکم دیا گیا کہ وہ ٹیکس دہندگان جنہوں نے اس اسکیم کے نافذ ہونے سے پہلے موجودہ مالی سال میں مارچ 2025 تک اپنا پورا پراپرٹی ٹیکس بشمول سود / جرمانے ادا کر دیا ہو، ان کے بقایا سود / جرمانے کا 90% حصہ آئندہ ادائیگیوں میں ایڈجسٹ کر دیا جائے گا۔تاہم حکومت کو دیگر اربن لوکل باڈیز (ULBs) میں بھی GHMC کے طرز پر OTS اسکیم کو وسعت دینے کے لیے کئی درخواستیں موصول ہوئی تھی جس پر حکومت نے اس معاملے کا مزید جائزہ لیا اور تمام ULBs میں بھی OTS سہولت کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا۔ چنانچہ، حکومت احکامات جاری کرتے ہوئے مالی سال 2024-25 کے لیے GHMC کے طرز پر تمام اربن لوکل باڈیز (ULBs) میں ”ون ٹائم سیٹلمنٹ (او ٹی ایس)” اسکیم کو نافذ کیا جائے۔ وہ ٹیکس دہندگان جنہوں نے اس اسکیم کے نافذ ہونے سے پہلے موجودہ مالی سال میں مارچ 2025 تک اپنا مکمل پراپرٹی ٹیکس بشمول سود / جرمانے ادا کر دیا ہو، ان کے بقایا سود / جرمانے کا 90% حصہ آئندہ ادائیگیوں میں ایڈجسٹ کر کر دیا جائے گا کمشنر مونسپل کارپوریشن نظام اباد مسٹر دلیپ کمار نے عوام سے اپیل کی کہ اس خصوص میں فوری توجہ دیتے ہوئے اپنی جائیدادی ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہوئے سود پر 90/ فیصد ٹیکس کو معاف کروا رہے اور اپنی جائیدادی ٹیکس ادا کریں واضح رہے کہ کانگریس قائدین سابقہ ڈپٹی میر ایم اے فہیم، سابق کارپوریٹرس ایم اے قدوس، محمد مجاہد خان، محمد ہارون خان، مصباح الدین سابق معاون کارپوریٹر اشفاق احمد خان پاپا اور دیگر نے اس بارے میں نمائندگی کرنے پر کمشنر نے گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر سے نمائندگی کرنے کی ہدایت دی تھی جس پر انہوں نے محمد علی شبیر سے نمائندے کرتے ہوئے اس بارے میں واقف کروایا تھا جس پر شبیر علی نے چیف منسٹر کو واقف کرواتے ہوئے حکومت کی جانب سے احکامات جاری کروایا جس پر ان قائدین نے محمد علی شبیر سے اظہار تشکر کیا۔