نظام آباد میں جاری تعمیری کاموں کا جائزہ

   

رکن اسمبلی گنیش گپتا کی الیکٹرانک گاڑی کے ذریعہ گشت
نظام آباد :رکن اسمبلی نظام آباد ( اربن) بیگالہ گنیش گپتا نے آج مئیر نیتو کرن ، کمشنر میونسپل کارپوریشن جتیش پاٹل و دیگر عہدیداروں کے ساتھ صبح کے اوقات میں الیکٹرک گاڑی میں بیٹھ کر میونسپل کارپوریشن سے ہوتے ہوئے ماروتی نگر ، کورٹ چوراستہ ، نہروپارک ، بس اسٹانڈ ، تلک گارڈن ، ریلوے اسٹیشن ، این ٹی آر چوراستہ تک گھومتے ہوئے شہر میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے انجام دئیے جانے والے کاموں کا جائزہ لیا اور کارپوریشن کے سینٹیشن کے کاموں اور نئے تعمیر کئے جانے والے کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔ گنیش گپتا الیکٹرک گاڑی میں گھومتے ہوئے سڑکوں سے گذرنے کے دوران درمیان میں کئی مقامات پر عوام انہیں روکتے ہوئے کاموں و مسائل کے بارے میں واقف کروایا جس پر انہوں نے عہدیداروں سے عوام کی جانب سے پیش کئے جانے والے مسائل کو فوری حل کرنے کی خواہش کی ۔ گنیش گپتا نے الیکٹرک گاڑی کے افتتاح کے روز اس بات کو بھی واضح کیا تھا کہ شہر میں کھلی گاڑی میں گھومنے سے علاقوں کے عوام کو بھی دورہ کا علم رہے گا اور عوام راست طور سے بات چیت کرسکتے ہیں تاکہ عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرسکے ۔ گنیش گپتا نے بعدازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پیدل گھومنے والے افراد کیلئے فٹ پاتھ کی تعمیر ناگزیر ہے ۔ صبح کے اوقات میں ٹرافک کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے صبح کے وقت میں دورہ کرتے ہوئے فٹ پاتھ کی تعمیر کیلئے جائزہ لیا گیا ۔ فٹ پاتھ کی تعمیر سے راہ چلنے والوں کیلئے سہولت فراہم ہوگی ۔ ٹرافک کا بھی مسئلہ نہیں رہیگالیکن فٹ پاتھ کی تعمیر تک عوام کو تکالیفات کا بھی سامنا کرنا پڑیگا۔ جس طرح انڈر گرائونڈ ڈرین کی تعمیر کیلئے عوام کو مشکلات پیش آئی تھی اس کے باوجود بھی شہر کی عوام نے مکمل طور پر تعاون کیا تھا اب بھی فٹ پاتھ کی تعمیر کے دوران تعمیر کریں اور فٹ پاتھ کی تعمیر سے اور بھی خوبصورت میں اضافہ ہوگا۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے عہدیداروں کو مختلف ہدایتیں دی۔ اس موقع پر میونسپل سینٹیشن کے عہدیدار ، انجینئرنگ کے عہدیدار بھی رکن اسمبلی کے دورہ میں شامل تھے ۔