نظام آباد میں جمعیۃ العلماء کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد

   

نظام آباد ۔ مولانا غلام رسول قاسمی کی اطلاع کے مطابق۔ 13 مارچ 2022 اتوار کو مکتب فیض ابرار آٹونگر میں رمضان المبارک کی آمد کے پیشِ نظر جمعیۃ العلماء کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت حافظ محمد لئیق خان صدرجمعیت علماء نے کی۔ اجلاس ھذا میں متفقہ رائے سے چند امور طئے پائے۔ رمضان المبارک سے قبل استقبال رمضان۔یعنی ہم رمضان کیسے گزاریں کے عنوان پر امت مسلمہ میں شعور بیداری لائی جائے تاکہ صحیح طور پر ماہ مبارکہ کی قدر دانی ہو اور فضول کاموں میں بلا ضرورت بازاروں میں امت مسلمہ اپنا وقت ضائع کرنے سے بچ جائے۔ چنانچہ شہر کے مختلف محلوں کی مساجداورمنڈل جات میں یہ پروگرام منعقد ہونگے نیز ایک مرکزی جلسہ 26مارچ کو مقرر کیاگیا جس میں مفتی اشھد رشیدی شیخ الحدیث وصدرجمعیت علماء صوبہ یوپی تشریف لا رہے ہیں۔ رمضان المبارک میں خواتین کے لئے دروس قرآن وسماعت قرآن کے پروگرام بھی اسی طرز پر منعقد ہوں گے ۔ مذکورہ پروگرام کی تواریخ اور مقامات کامتعاقب اعلان کیا جائے گا۔ استقبال رمضان کے پروگراموں میں بیرونی علماء کرام کے علاوہ مقامی علماء کے بھی خطابات ہونگے۔ نیز مستحق وغریب شوگر وبی پی کے مریضوں کو جمعیت ہلتھ کارڈ کیذریعہ مفت ادویات فراہم کئے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف مقامات کے جمعیۃ کے ذمہ دار علماء نے شرکت کی۔