نظام آباد ۔14 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تحت نظام آباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس زیر سرپرستی مولانا مفتی سعید اکبر بصدارت کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی مولانا احمد عبدالعظیم کل رات 9 بجے لمرا گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ منعقد ہوا۔اس مشاورتی اجلاس میں مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے سیاہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف شہر میں منعقد کیے جانے والے مختلف احتجاجی پروگراموں پر تجاوزات کے ذریعے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس مشاورتی اجلاس میں شہر کے معززین و اکابرین اور مکاتب فکر مولانا حیدر قاسمی تنظیم آئمہ حفاظ مولانا سمیع اللہ صدر جمیت علماء، یحییٰ ظفر صدر بیت المال، ایم این بیگ زاہد ، عبدالرحمن بازارارا ،محمد افضل خان ، وجہی اللہ ، ایم اے فہیم ، صدر ضلع مجلس محمد فیاض الدین، ٹاؤن صدر شکیل احمد فاضل، سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس، بی آر ایس میناریٹی صدر نوید اقبال ، محمد مجاہد خان و محمد مصباح الدین، اشفاق احمد خان، ایڈیٹر ہلچل تلنگانہ محمد انور خان، سرپرست اعلیٰ مسلم پرسنل لاء کمیٹی محمد نعیم قمر، سینئر صحافی و اسٹاف رپورٹر رہنمائے دکن احمد علی خان، سابقہ کارپوریٹر مجلس عبدالسلیم، قائد کانگریس محمد ضیاء احمد، سابقہ سینئر کارپوریٹر مجلس سید زکی الدین، جنید ایڈوکیٹ، شیخ حسین تلگو مترجم جماعت اسلامی، محمد اقبال پرائیویٹ اسکولس ایسوسی ایشن نظام آباد، آٹو نگر اولڈ موٹر پارٹس تاجرین ایسوسی ایشن کے ذمہ داران و سیاسی، سماجی و مذہبی اور عوام جماعتوں و تنظیموں سے وابستہ اہم شخصیات اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے تبادلہ خیال کیا اور اس خصوص میں اپنے ذریں مشورے و تجاویز پیش کیے۔ بعد ازاں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تحت نظام آباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے شہر میں سیاہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف شہر میں منعقد کیے جانے والے مختلف پرامن احتجاجی پروگرامس کو قطعیت دیا گیا ہے جس میں 19 مئی 2025 شام 7 بجے دیگر مذاہب و طبقات کے ہمراہ نظام آباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی گول میز کانفرنس 28مئی نعیم گراونڈ فروٹ مارکیٹ میں شام 7 بجے خواتین کا احتجاجی جلسہ اور 30 مئی کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تحت نظام آباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے عیدگاہ جدید قلعہ شام 7 بجے احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے و تلنگانہ ریاستی سطح کے اہم ذمہ دار و نمائندہ شخصیات شرکت کریں گے علاوہ ازیں انسانی زنجیر و دیگر احتجاجی پروگرامس کی متوقع تاریخوں کا بھی عنقریب اعلان کیا جائے گا۔