عازمین سے استفادہ کی اپیل ، حج سوسائٹی کے ذمہ داروں کی پریس کانفرنس
نظام آباد :عازمین حج کیلئے خوشخبری ہے کہ یکم ؍ نومبر 2021 ء سے حج 2022 ء کیلئے آن لائن درخواست داخل کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ عازمین حج کی خدمت میں نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی کے صدر مولانا سید عابد قاسمی و محمد حبیب احمد سابقہ رکن ریاستی حج کمیٹی ، احمد عبدالحلیم، طارق انصاری نے آج دفتر حج سوسائٹی پر منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حج 2022 ء کے درخواست فارم کی خانہ پوری آن لائن کی سہولت 4؍ نومبر 2021 ء تا 31؍ جنوری 2022 ء تک دفتر نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی نزد صمدانی دواخانہ، مستعید پورہ نظام آباد پر صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک رہے گی ۔ تمام عازمین حج 2022 ء سے گذارش کی جاتی ہے کہ اپنے پاسپورٹ معہ فوٹوز (2) ، بینک اکائونٹ بک ، آدھار کارڈ ، پان کارڈ ، اے ٹی ایم کارڈ ، بلڈ گروپ کے ساتھ دفتر ہذا پر تشریف لاکر حج فارم آن لائن کروالیں ۔ مزید معلومات کیلئے ویب سائٹ
www.hajcommittee.gov.in
سے حاصل کرسکتے ہیں۔ فون نمبرات محمد حبیب احمد9440037101 ، مولانا سید عابد قاسمی 9440502059 ، محمد افروز 9912433426 پر ربط پیدا کریں ۔