نظام آباد میں دھان خریدی مراکز کا کلکٹر نے معائنہ کیا

   

نظام آباد۔2 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی نے آج دھان کی خریدی مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے معیاری دھان کی خریدی میں کسی قسم کی کٹوتی کرنے کی صورت میں رائس ملرس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے آج بورگائوں پی ، موپال ، نرسنگ پلی قصاب تانڈہ ، پارسی میں واقع دھان کے خریدی مراکز پہنچ کر مراکز کا جائزہ لیتے ہوئے یہاں پر درکار سہولتوں کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے عہدیداروں کو گنی بیاگ ( تھیلے ) ، ویینگ میشن کو ہمیشہ دستیاب رکھیں اور حمالیوںکو دھان کی خریدی کے بعد فوری لوڈنگ کرنے اور منصوبہ بند طریقہ سے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ دھان کی کاشت میں کسان کی محنت شامل ہے اور کسی قسم کے نقصانات ہونے نہ دیا جائے ۔ کسانوں سے خواہش کی کہ دھان کو کٹوتی کے بعد سکھائیں اور صفائی کے بعد خریدی مراکز منتقل کریں اور اقل ترین قیمتوں کی ادا ئیگی کیلئے اقدامات کریں ۔ کلکٹر کے ہمراہ وی سی او سمہا چلم ، ڈی ایس او چندر شیکھر بھی موجود تھے ۔
نارائن کھیڑ میں نئے تحصیلدار
مرلیدھر کو تہنیت
نارائن کھیڑ۔ 2 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن کھیڑ بلدیہ چیرمین روبینہ بیگم نجیب ٹی آر ایس قائدین محمد غوث چشتی، شیکھر نے تحصیل دفتر پہنچ کر تحصیلدار آر مرلیدھر کو تہنیت پیش کی۔