نظام آباد میں دھوپ کی شدت میں اضافہ، احتیاطی اقدامات ضلع کلکٹر کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :27؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متحدہ ضلع میں دھوپ کی شدت میں مسلسل اضافہ کے باعث احتیاطی اقدامات کرنے کی ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں سے ریاست گیر سطح پر دھوپ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث لو میں اضافہ ہورہا ہے لہذا ہارٹ کے پیشنٹ سے متعلق گھروں تک محدود رہیں وقت ضرورت پڑنے پر ہی باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست گیر سطح پر کرونا وائرس کے سبب احتیاطی اقدامات اختیار کئے گئے ہیں لہذا عوام احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھیں ۔ ایک طرف کرونا وائرس دوسری طرف دھوپ کے باعث عوام کو بے حد تکالیفات پیش آرہی ہے عوام صبح کے وقت میں ہی اپنے کاموں کو انجام دیں اور سینی ٹائزر کا استعمال کریں اور گھروں میں بھی دھوپ سے بچنے کیلئے اقدامات کریں ۔ واضح رہے کہ متحدہ ضلع میں دھوپ کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ نظام آباد ضلع کے مختلف مقامات پر 45 ڈگری سے زائد دھوپ ریکارڈ کی جارہی ہے ۔ تلنگانہ کے چند اضلاع میں 47 ڈگری دھوپ ریکارڈ کی گئی ہے اور ضلع میں بھی 45 ڈگری سے زائد دھوپ ریکارڈ کی گئی ہے محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ شمالی تلنگانہ میں آنے والے دو تین دونوں میں دھوپ کی شد ت برقرار رہے گی ۔ لہذا عوام بے وجہ باہر نہ نکلیں ۔