نظام آباد میں دینی تعلیم کیلئے سمر کیمپ

   

نظام آ باد۔ 23/ اپریل ( ذریعہ میل) ا سکولس کو گرمائی تعطیلات کے پیش نظر مسلم طلبا کو دینی تعلیم سے آراستہ کر نے کیلئے شہر نظام آ باد میں یکم مئی سے سمر کیمپ کا آ غاز کیا جارہا ہے ۔ جہاں پر 14سال تک کی عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کیلئے داخلہ دیا جائے گا۔ طلبا کو تجوید قائدہ و ناظرہ چھوٹے سورے احادیث اور دعائیں سکھائی جائیں گی۔ مسٹر سید احمد بخاری سکریٹری ایجوکیشن فاونڈیشن نے بتا یا ہے کہ موجودہ دور میں بچوں کی دینی تعلیم سے دوری ایک بہت بڑا مسلہ بن چکی ہے ۔انھوں نے موسم گر ما کی تعطیلات میں والدین سے پرزور اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو علم دین سے آ را ستہ کر نے کیلئے حا فظ سید ذکی ایدین قاسمی سے ربط پیدا کریں۔ جہاں پر دین ودنیا کی تعلیم دی جا ئے گی۔ جس کے اوقات صبح 10 تا دوپہرایک بجے دن ہوں گے۔ والدین فیضی ٹیوشن سنٹر احمد پورہ کالو نی یا فون نمبر 8328388500 پر بھی ربط پیدا کریں۔