نظام آباد میں رئیل اسٹیٹ تاجرین کا دھرنا

   


ایل آر ایس فوری برخواست کرنے کا مطالبہ، دھرانی کے ذریعہ رجسٹریشن سے دشواریاں

نظام آباد :دھرانی پورٹل کے بجائے سابق طریقہ کار سے رجسٹریشن کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج رئیل اسٹیٹ کے تاجروں نے رجسٹریشن آفس کے روبرو دھرنا دیا اور فوری ایل آرایس کو برخواست کرنے اور سابق کی طرح ہائی کورٹ کے احکامات پر رجسٹریشن کرنے کا مطالبہ کیا ۔ رئیل اسٹیٹ کے تاجروں اور ڈاکومنٹ رائٹرس دو دنوں سے سب رجسٹرار آفس کے روبرو دھرنا دیتے ہوئے احتجاج کیا ۔ احتجاج کی وجہ سے رجسٹریشن کا عمل میں بھی متاثر ہورہا ہے ۔ دھرانی کے بغیر سابق نظام کی طرح رجسٹریشن کرنے کی ہائی کورٹ کی جانب سے ہدایت دی گئی تھی لیکن حکومت کی جانب سے دھرانی پورٹل کے ذریعہ ہی رجسٹریشن کئے جارہے ہیں جس سے رئیل اسٹیٹ کے تاجروں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون میں کئی خامیاں ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں خریدار کو مشکلات پیش آنے کے امکانات ہیں ۔ لہذا اس عمل کو روکنے کا مطالبہ کیا ۔ رئیل اسٹیٹ کے تاجروں کی احتجاج کی اطلاع پر اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر نے یہاں پہنچ کر ان سے بات چیت کی اور دھرانی پورٹل کے ذریعہ رجسٹریشن کئے جانے کی صورت میں ہونے والے دشواریوں کے بارے میں تاجروں نے واقف کروایا جس پر اڈیشنل کلکٹر نے اس مسئلہ کو حکومت سے رجوع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ رئیل اسٹیٹ کے تاجر قائد کانگریس محمد ضیا ء احمد نے بتایا کہ حکومت نے رجسٹریشن کے عمل کو سابق طریقہ کار سے کرنے کا ہائی کورٹ کو تیقن دیتے ہوئے دھرانی پورٹل کے ذریعہ رجسٹریشن کئے جارہے ہیں اسے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔