نظام آباد میں رائے دہی کی تاریخ موخر کرنے عدالت کا انکار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔8 اپریل ( پی ٹی آئی) تلنگانہ ہائیکورٹ نے حلقہ لوک سبھا نظام آباد میں رائے دہی کی تاریخ موخر کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ ایک حلقہ سہ مقابلہ کرنے والے کسانوں کے ایک گروپ نے گذشتہ ہفتہ عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو رائے دہی کی تاریخ آگے بڑھانے کی ہدایت جاری کرنے کی استدعا کی تھی تاکہ مہم چلانے کیلئے انہیں خاطر خواہ وقت حاصل ہوسکے ۔ اس مسئلہ کو دو ہفتوں بعد سماعت کیلئے پیش کیا گیا تھا ۔ درخواست گذاروں کے وکیل نے کہا ہ درخواست گذاروں نے اپنی چند شکایات پر دستوری جواز کو چیلنج کیا تھا ۔ مرکز کو بھی اس مقدمہ میں ایک فریق بنایا گیا تھا ۔ انہوں نے انتخابی مہم شروع کرنے کیلئے امتیازی نشانات کی فراہمی اور بیالٹ پیپرس کے ذریعہ رائے دہی کی ہدایت دینے کی درخواست بھی کی تھی ۔ حلقہ نظام آباد سے ٹی آر ایس کے صدر اور ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دختر دوسری میعاد کیلئے مقابلہ کررہی ہیں ۔ جنہیں بشمول 179 کسان ، 185 امیدواروں سے مقابلہ کا سامنا ہے ۔