نظام آباد میں راشن ڈیلرس کی5 جون سے ہڑتال

   

نظام آباد :17؍ مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاست گیر سطح پر ارزاں فروش دکاندار ہڑتال پر جانے کا اعلان کرتے ہوئے 5؍ جون سے دکانات کو بند رکھنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے راشن ڈیلرس ویلفیر اسوسی ایشن کے قائدین نے کلکٹر اڈمنسٹریٹیو آفیسر پرشانت کو ایک یادداشت پیش کی ۔ راشن ڈیلر اسوسی ایشن کے اعزازی صدر گنگا کشن ، صدر ناگیش و دیگر نے بتایا کہ راشن ڈیلرس کئی مسائل کا سامنا کررہے ہیں ۔ راشن ڈیلرس کو اعزازیہ فراہم کرنے کا اور اشیاء کی لوڈنگ ان لوڈنگ چارجس فراہم کرنے اور ہیلت انشورنس کے علاوہ کرونا کے موقع پر فوت ہونے والے افراد خاندان کو 25 لاکھ روپئے ایکس گریشیاء دینے و دیگر مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے 5؍ جون سے ہڑتال پر جانے کا ارادہ ظاہر کیا ۔
سمیر احمد نے
عوام میں بٹرملک تقسیم کی
نظام آباد :17؍ مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بی آرایس حرکیاتی قائد سمیر احمد نے آج رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کے بٹر ملک سنٹر پر اپنے حامیوں کے ہمراہ پہنچ کر عوام میں بٹر ملک تقسیم کیا۔ کنٹیشور کے علاقہ میں واقع بٹر ملک سنٹر پر سمیر احمد نے اپنے حامیوں کے ہمراہ راہ چلنے والوں کو بٹر ملک سنٹر تقسیم کیا اور بتایا کہ کے کویتا کی جانب سے گرما میں عوام کو راحت پہنچنے کیلئے شہر میں 5 بٹر ملک سنٹر قائم کئے گئے ہیں ہر روز سینکڑوں افراد استفادہ کررہے ہیں۔ سرکاری دواخانہ میں بھی کے کویتا کی جانب سے مریضوں کیلئے دوپہر کے کھانے کا نظم بھی کئی سالوں سے کیا جارہا ہے۔