نظام آباد میں راشن کارڈس کی تقسیم

   

نظام آباد۔ 6 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد کے حبیب نگر، کھوجہ کالونی علاقہ میں واقع راشن شاپ نمبر 14 اور 15 پر نئے راشن کارڈس کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر سابق کارپوریٹر مجاہد خان کے ہاتھوں کارڈس تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں کانگریس کے مقامی قائدین سید فیصل، شایق، افروز خان، مہراج، نصراللہ، مجو ، اظہر، رئوف اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔اس موقع پر سابق کارپوریٹر محمد مجاہد خان نے راشن کارڈ کے ساتھ باریک چاول کی تقسیم بھی عمل میں لائی جس پر مقامی عوام نے بتایا کہ تقریباً دس برس بعد یہ سہولت فراہم ہونے پر تلنگانہ حکومت اور خاص طور پر چیف منسٹر ریونت ریڈی اور صدر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مہیش کمار گوڑ سے اظہار تشکر کیا۔ مقامی قائدین نے اس موقع پر کہا کہ کانگریس حکومت عوامی فلاح و بہبودی کے اقدامات کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور عام انسان تک سہولیات پہنچانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے شرکانے چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی صدر پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ س اظہار تشکر کرتے ہوئے مقامی سابقہ کارپوریٹر مجاہد خان کی کامیاب نمائندگی پر اظہار تشکر کیا۔