نظام آباد میں روڈی شیٹر قتل واردات کے ملزمین کی عنقریب جیل منتقلی

   

نظام آباد :8؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یکم ؍ جنوری کو روڈی شیٹر جنگلی ایوب کے قتل کی واردات پیش آئی تھی اس قتل کی واردات میں ملوث عارف اور دیگر پر پی ڈی ایکٹ درج کیا جارہا ہے ۔ کمشنر آف پولیس ناگاراجو نے روڈی شیٹر عارف اور دیگر پر پی ڈی ایکٹ درج کرنے کے سلسلہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دینے پر VIٹائون پولیس اسٹیشن میں رپورٹ تیار کرلی گئی ہے ۔اندرون ایک ہفتہ پی ڈی ایکٹ میں شامل تمام ملزمین کو چرلا پلی جیل منتقل کیا جائیگا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ نظام آباد شہر میں راشن چاول کی غیر قانونی تجارت کیلئے غنڈہ گردی کو فروغ دئیے جانے کے باعث شہر میں پرُ امن فضاء مکدر ہونے سے عوام میں تشویش و برہمی کا اظہار کیا جارہا تھا سیاسی سرپرستی میں فروغ دی جانے والی غنڈہ گردی کیخلاف سخت کارروائی کے عوامی مطالبہ کو مد نظر رکھتے ہوئے کمشنر آف پولیس ناگاراجو نے روڈی شیٹرس پر پی ڈی ایکٹ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے پی ڈی ایکٹ کے تحت سال بھر تک ضمانت منظور نہ کرنے محکمہ پولیس کی جانب سے یقینی بنایا جارہا ہے ۔
نامعلوم شخص کی نعش دستیاب
یلاریڈی /8 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل سداشیونگر مستقر کے شیوار میں نامعلوم شخص کی نعش دستیاب ہوئی ۔ سب انسپکٹر راجیش کی تفصیلات کے مطابق سداشیونگر شیوار میں زرعی اراضی پر نعش نظر آئی۔ نعش پر کوئی کپڑے نہیں ہے ۔ ابتدائی تحقیقات سے ذہنی طور پر معذور شخص کی نعش کا شبہ کیا جارہا ہے ۔ مردہ شخص کی عمر 40 تا 50 سال کے درمیان بتائی گئی اور اسے فوت ہوئے دو یا تین دنوں کا وقفہ بتایا گیا ۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔