نظام آباد میں رکن اسمبلی کے ہاتھوں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

   

نظام آباد :23؍اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا نے آج شہر کے مختلف ڈیویژنوں میں 5 کروڑ97 لاکھ روپئے سے مختلف ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ۔ مئیر نیتو کرن کے ہمراہ گنیش گپتا نے شہر کے ڈیویژن نمبر 41 ، ڈیویژن نمبر 8 ، ڈیویژن نمبر9 ، ڈیویژن نمبر 10 ، ڈیویژن نمبر 11,13میں سڑکوں کی تعمیر ، ڈرینس ، کلورٹس کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد و افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مسٹر گنیش گپتا نے کہا کہ بی آرایس حکومت میں شہر کی ترقی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے ہر ڈیویژن میں کروڑوں روپئے کے کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ شہر کی ترقی کیلئے بی آرایس حکومت میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کو انجام دیتے ہوئے ترقی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔