نظام آباد۔ 17 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ریاستی اردو اکیڈیمی وسینئر قائد کانگریس طاہر بن حمدان نے نظام آباد ضلع کو زرعی کالج کی منظوری پر چیف منسٹر ریونت ریڈی، صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ، ریاستی وزیر زراعت تملا ناگیشور، ارکان اسمبلی سدرشن ریڈی، بھوپت ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔ طاہر بن حمدان نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ زراعت پر منحصر نظام آباد ضلع کیلئے اگریکلچر ڈگری کالج کے قیام سے کسانوں اور نوجوانوں میں مسرت پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی ہمہ جہت ترقی کانگریس حکومت کا مقصد رہا ہے۔ ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے نظام شوگر فیکٹری کو بند کردیئے جانے پر ریونت ریڈی حکومت نے دوبارہ احیا ء کیلئے ہاوز کمیٹی تشکیل دی اور سدرشن ریڈی رکن اسمبلی بودھن اس خصوص میں سرگرم عمل ہیں جن کے ریاستی وزیر آبپاشی کے موقع گتپہ علی ساگر لفٹ اریگیشن اسکیم تعمیر کی گئی تھی جس سے ضلع میں زرعی سیرابی کے بشمول نظام آباد، بودھن شہروں کو پینے کے پانی کی سربراہی عمل میں لائی جارہی ہے۔