بین ریاستی 6 سارقین گرفتار، کمشنر پولیس کا انکشاف
نظام آباد:5 ؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پولیس کمشنر مسٹر کے آر ناگاراجو نے بتایا کہ IIٹائون کے علاقہ میں واقع یٰسین جویلری کے مالک آصف خان کی آنکھوں میں لال مرچ ڈال کر ان کے پاس موجودہ بیاگ لیکر فرار ہوگئے تھے اس بیاگ میں سونے کے زیورات 80 ہزار روپئے نقد رقم لیکر فرار ہوگئے تھے ۔ بیاگ میں 18 تولے طلائی زیورات تھے جس کی مالیت 9 لاکھ روپئے ہے ۔ پولیس کمشنر مسٹر ناگاراجو نے بتایا کہ 11؍ اگست کے روز یٰسین جویلری کے مالک ہر روز کی طرح اپنی جویلری شاپ بند کرکے جارہے تھے کہ شیخ رضوان متوطن دیگلور ناکہ ناندیڑ مہاراشٹر ااور A2 محمد معین پھولانگ نظام آباد ، سید میر بودھن ، شیخ قاضی متوطن ہال مقیم گلوبل اسکول برکت پورہ منصوبہ بند طریقہ سے 11؍ اگست کے روز شیخ ابو ناندیڑ مہاراشٹرا اور کارتیک ناندیڑسے بائیک پر نظام آباد پہنچ کر آٹو کے ذریعہ اس وقعہ کا جائزہ لیا ۔ ہر روزگار کی طرح مالک آصف خان 11؍ اگست کے روز رات 10 بجے دکان بند کرکے جانے کیلئے تیار ہورہے تھے کہ سید میر اور ساجد جو قادری جویلرس کے پاس بیٹھ کر ان کا تعاقب کررہے تھے ابو اور کارتیک بائیک پر اور رضوان ، معین بودھن روڈ پر ان کا تعاقب کررہے تھے اور پورا گروپ مل کر واٹس اپ پر چاٹنگ کررہے تھے۔ آصف خان گھر پہنچ کر اپنی بائیک پارک کررہے تھے کہ شیخ ابو ، کارتیک ان کی آنکھوں میں مرچ چھڑ ک کر ان کے پاس موجودہ بیاگ لیکر راہ فرار اختیار کرلی اور سب مل کر ان روپیوں کو مساوی تقسیم کرلیا اور انہوں نے شیخ ابو ، کارتیک کو روانہ کرنے کیلئے کار معین کے ذریعہ فراہم کرنے کیلئے صابر کو خواہش کرنے پر صابر نے شیفٹ ڈیزائر لایا اور اس کار کے ذریعہ شیخ ابو ، کارتیک کو حیدرآباد چھوڑ کر آئے ۔ پولیس نے مالک جویلر آصف خان کی شکایت پر کیس کی اے سی پی نظام آباد کی قیادت میں ٹائون سی آئی وجئے بابو ،IIٹائون ایس آئی بھونیشور رائو اور ان کے عملے نے تحقیقات کرتے ہوئے ان چھ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 18 تولہ سونا ، 80 ہزار روپئے نقد، ایک کار کو برآمد کرتے ہوئے انہیں ریمانڈ پردے دیا۔