نظام آباد میں سارقین کی ٹولی گرفتار

   

Ferty9 Clinic

طلائی زیورات اور نقد رقم ضبط ، سیل فون کی بنیاد پر سرقہ کا انکشاف

نظام آباد:13؍ جولائی( سیاست نیوز ) اڈیشنل ڈی سی پی سریدھرریڈی کل شام پولیس ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے گذشتہ ماہ بودھن منڈل کے ابھگنا پٹنم میں ہوئی سرقہ کی واردات میں ملوث 7 سارقین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے بڑے پیمانے پر چاندی اور 30 ہزار روپئے برآمد کئے گئے انہوں نے بتایا کہ نظام آباد سے تعلق رکھنے والے سونے چاندی کے تاجر ہری بن گپتا گذشتہ 25 سال سے سونے چاندی کا کاروبار کررہے ہیں اور نظام آباد سے چاندی لیکر مدکھیڑ میں فروخت کررہا تھا ہمیشہ کی طرح 28؍جون کے روز کار ڈرائیور عبدالرحمن کے ساتھ چاندی فروخت کرنے کیلئے مدکھیڑ روانہ ہوا تھا مدکھیڑ پہنچنے کے بعد عبدالرحمن نماز کے بہانے گیا ہوا تھا اور اس کے تایا زاد بھائی سے مل کر چاندی سرقہ کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی تھی اور اس کے تایا زاد بھائی عرفان کو کار کا پیچھا کرنے کی ہدایت دی تھی عرفان اپنے نسبتی برادر محمد امیر اور اس کے ساتھی سے مل کر سرقہ کی منصوبہ بندی کی تھی اور منصوبہ بندی کے مطابق بودھن سے کار کا پیچھا کرنا شروع کیا تھا ابھگنا پٹنم پہنچنے پر کار کو روک کر 4 کیلو چاندی کے چین ، 40 ہزار روپئے نقد اور سیل فون لیکر فرار ہوگئے تھے بودھن اے سی پی سرکل انسپکٹر نے سیل فون کی بنیاد پر تحقیقات کرنے پر ان کے بارے میں انکشاف ہوا اور کل پگڑا پلی کے پاس گاڑیوں کی تلاشی کے وقت امیر ، عارف ، محمد پرویز کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر سرقہ کا انکشاف کیا ۔ امیر کے پاس سے پلسر بائیک ، 11 جوڑی چین ، 6 ہزار روپئے عارف سے 11جوڑی چین ، 7 ہزار روپئے ، محمد پرویز سے 11؍ جوڑی چین ، 6 ہزار نقد اور اس منصوبہ کا سرغنہ عبدالرحمن اور عرفان سے سیل فون ، 11 جوڑی چین اور 6 ہزار برآمد کیا گیا ۔ جبکہ محمد عرفان فرار میں ہے باقی 5 کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا گیا ۔ اس کیس کی نمایاں تحقیق کرنے پر پولیس عہدیداروں کی ستائش کی ۔