نظام آباد میں سرکاری اراضی کا تحفظ ناگزیر

   

ضلع کلکٹر کو ایڈیٹر نظام آباد مارننگ ٹائمز اشفاق احمدخان کی یادداشت

نظام آباد :ایڈیٹر روزنامہ نظام آباد مارننگ ٹائمز اشفاق احمد خان نے ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد رور ل منڈل کے موضع سارنگ پور میں غیر مجاز طور پر شکم اراضی کو قبضہ کرنے پر کی گئی شکایت پر سروے نمبر 231 میں 10 ایکر 8 گنٹے زمین حاصل کرتے ہوئے اس کی کھدوائی کردی گئی تھی لیکن ابھی تک اس کے تحفظ کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے لہذا فوری اراضی کے تحفظ کیلئے مستقل اقدامات کرتے ہوئے اس کی فینسنگ کریں کیونکہ یہ قیمتی اراضی ہے اور اس کے تحفظ ناگزیر سمجھا جارہا ہے ۔ قبل ازیں اس بارے میں کی گئی شکایت میں سروے کرتے ہوئے اطراف کھدوائی کرتے ہوئے غیر مجاز طور پرقبضہ کئے گئے اراضی کے اطراف و اکناف کھدوائی کی گئی تھی لیکن ابھی تک اس کے تحفظ کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا جس سے اراضی کا دوبارہ قبضہ ہونے کے امکانات ظاہر ہورہے ہیں ۔ واضح رہے کہ رئیل اسٹیٹ کے تاجروں نے اس سے متصلہ اراضی کو خرید کر سرکاری اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے اس کی پلاٹنگ کرتے ہوئے اسے روک دیا اور سینکڑوں افراد اپنی محنت کی کمائی اس پر لگاتے ہوئے پلاٹس خریدا تھا جب اس بات کا پتہ چلا تو یہ افراد مسلسل رئیل اسٹیٹ کے تاجروں پر دبائو ڈالنا شروع کیا تو کرونا کا بہانہ بناتے ہوئے ان سے چھپ رہے تھے لیکن ابھی تک یہ مسئلہ زیر التواء ہے شہر کے اطراف و اکناف کئی قیمتی اراضیات ہے اور رئیل اسٹیٹ کے تاجر ان اراضیات سے متصلہ اراضی خرید کر سرکاری زمین پر قبضہ کرتے ہوئے پلاٹنگ کرتے ہوئے اقساط پر اسے فروخت کرتے ہیں اور بھولے بھالے افراد کو اس بات کا علم نہیں ہوتا اور یہ افراد قسطوں میں پلاٹ خرید تے ہیں جب اس بات کا علم ہوتا ہے تو انتہائی پریشان کن حالات میں دیکھا جاتا ہے لیکن رئیل اسٹیٹ کے تاجروں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا ان حالات کا جائزہ لیتے ہوئے روزنامہ مارننگ ٹائمز کے ایڈیٹر نے سرکاری اراضی کے تحفظ کا بیڑہ اٹھاتے ہوئے سارنگ پور سی آر پی ایف کی اراضی کے تحفظ کیلئے ضلع انتظامیہ سے کی گئی شکایت پر ضلع انتظامیہ نے 10 ایکر 8 گنٹہ اراضی جو غیر مجاز طور پر قبضہ کرلی گئی تھی اسے اپنی تحویل میں لیکر اس کی کھدوائی کی تھی لیکن ابھی تک اس کے تحفظ کیلئے کئی اقدام نہ کرنے پر دوبارہ ضلع انتظامیہ سے رجوع ہوتے ہوئے جنگی خطوط پر اقدامات کرتے ہوئے مستقل طور پر اس کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کی اپیل کی ۔