نظام آباد۔ یکم ؍اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع انچارج وزیر جوپلی کرشنا راؤ نے گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر،مئیر نیتو کرن، صدر نشین اردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان ،ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کے ہمراہ 6 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے نظام آباد تا نرسی سڑک 4.50 کروڑ روپے سے تعمیر کیے جانے والے نظام آباد ورنی سڑک کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔نظام آباد حلقہ کے انچارج گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر کی نمائندگی پر حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر فنڈس کی منظوری عمل میں لاتے ہوئے ضلع کے انچارج وزیر کے ہاتھوں اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا ان سڑکوں کی تعمیر کے بعد نظام آباد کی عوام کے علاوہ مہاراشٹر اکو جانے والی عوام کو سہولتیں فراہم ہوگی اور سڑکوں کی تعمیر سے ٹرانسپورٹ نظام میں بہتر ہوگا اس موقع پر سابقہ ارکان اسمبلی اے رویندر ریڈی آ کولہ للیتا،سابقہ ڈپٹی مئیر ایم اے فہیم، پرچار کمیٹی کے صدر محمد جاوید اکرم کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔