کانگریس اقلیتی قائدمسعود احمد اعجازکی کامیاب کوشش ، اعلیٰ قائدین سے اظہار تشکر
نظام آباد: 2؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انچارج ڈویژن نمبر 14 مسعود احمد اعجاز ترجمان ضلع کانگریس کمیٹی کے ہاتھوں اکبر باغ روڈ نمبر 15 پر سی سی روڈ کی افتتاح کی تقریب عمل میں لائی گئی۔ ایس ڈی ایف فنڈ سے حکومت کی جانب سے ڈویژن 14 کو 10 لاکھ منظور کی گئے تھے، جس کی مدد سے 155 میٹر سی سی روڈ تعمیر کی عمل میں لائی جا رہی ہے۔، مسعود احمد اعجاز نے ڈویژن 14 انچارج نے چیف منسٹر ریونت ریڈی ، صدر ردیش پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر مہیش کمار گوڑ اور حکومت کے مشیر محمد علی شبیر، سابق وزیر و رکن اسمبلی بودھن پی سدرشن ریڈی ، اردو اکیڈمی چیئرمین طاہر بن حمدان، ضلع کانگریس کمیٹی صدر موہن ریڈی، نوڈا چیئرمین کیشاوینو فنڈ کی منظوری پر اظہار تشکر کیا ۔اس موقع پر،قائد کانگریس این رتناکر، سابق صدر وقف کمیٹی جاوید اکرم، پی سی سی سیکریٹری رام بھوپال، پی سی سی سیکریٹری راما کرشنا، ایگریکلچر ڈائریکٹر محمد عیسیٰ، ضلع یوتھ کانگریس صدر ویپُل گوڑ، ضلع سیوادل سنتوش، بلاک صدر عبود بن حمدان، پرمود، سابق کارپوریٹر محمد احمد، اسد بن حمدان، افسر خان، محمد مجیب، اکبر باغ سوسائٹی کے صدر سکندر خان، مسجد زینب کمیٹی کے صدر اسد خان، مسجد زینب کے امام و خطیب حافظ علی، سینئر کانگریس لیڈر سید شکیل، نوین کانگریس قائد، محمد جاوید الدین کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔ آخر میں مسجد زینب کے خطیب و امام حافظ علی کی دعا سے تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔مسعود احمد اعجاز کی نمائندگی پر فنڈ کی منظوری عمل میں لائی گئی جس پر اہلیان محلہ نے ان سے اظہار تشکر کیا اور ان کی زبردست تہنیت بھی پیش کی گئی ہے۔
