نظام آباد میں شاٹ سرکٹ سے مہیب آتشزدگی کا واقعہ

   

Ferty9 Clinic

8 تولے طلائی زیورات، ساڑھے سات لاکھ نقد رقم، فرنیچر اور دیگر قیمتی اشیاء جل کر خاکستر

نظام آباد۔ 8 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر نظام آباد کے قلب شہر میں واقع احمد اسٹیٹ کے شیخ عبدالجاوید کے اپارٹمنٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے مہیب آتشزدگی کی وجہ سے 18لاکھ روپئے کا نقصان ہوگیا ۔ یہ واقعہ کل اس وقت پیش آیا کہ شیخ جاوید اپنے مکان کو مقفل کرکے تقریب میں گئے تھے رات 3:30 بجے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے سلنڈر پھٹ پڑ ا جس کی وجہ سے اپارٹمنٹ آگ کی لپیٹ میں آگیا ۔ الماری میں موجودہ 8 تولہ طلائی زیورات ، 7 لاکھ 50 ہزار روپئے نقد رقم، 3لاکھ سے زائد کا فرنیچر اور دیگر اہم قیمتی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئے اطلاع ملتے ہی کانگریس قائد سابق ڈپٹی مئیر ایم اے فہیم ، اشفاق احمد پاپا خان کے علاوہ دیگر نے IIٹائون پولیس کو اطلاع دی ۔ فائر بریگیڈ پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جس کی وجہ سے احمد اسٹیٹ کے اپارٹمنٹ سے موجودہ افراد نے چین کی کی سانس لی مقامی کارپوریٹر ایم اے قدوس ، کارپوریٹر ہارون خان نے بھی یہاں پہنچ کر تفصیلات حاصل کیا ۔ مقامی کارپوریٹر ایم اے قدوس نے آرڈی او سے نمائندگی کرنے پر آرڈی او نے آج صبح ڈپٹی ایم آر او کو ہدایت دینے پر مقامی واقعہ کا دورہ کرتے ہوئے پنچنامہ کیا اور 18لاکھ روپئے کے نقصان کا تخمینہ کیا اور حکومت کو رپورٹ روانہ کرنے کی اطلاع دی ۔ بعدازاں کارپوریٹر س ایم اے قدوس ، ہارون خان ، سابق ڈپٹی مئیر ایم اے فہیم نے بتایا کہ اس خصوص میں حکومت کو نمائندگی کی جارہی ہے۔ گورنمنٹ اڈوائیزر محمد علی شبیر ، قانون ساز کونسل کے رکن مہیش کمار گوڑ، سابق وزیر و رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی کے ذریعہ حکومت سے نمائندگی کی جائے گی اور نقصان کی بھر پائی کیلئے حکومت سے خواہش کی جائے گی ۔ IIٹائون پولیس اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔