جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر کا خطاب، عہدیداروں کو مختلف ہدایتیں
نظام آباد:ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے آج پرگتی بھون میں محکمہ آراینڈ بی کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اس موقع پرمخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آراینڈ بی کی جانب سے ہریتا ہرم کے تحت کی گئی شجرکاری اطمینان بخش ہے ۔ ایس آر ایس پی پراجیکٹ کے علاقہ میں دروازے کھولے گئے وقت ہریتا ہرم کیا گیا اور ایہ پودوں کی افزائش بہترین ہے ۔ ساتویں مرحلہ میں ضلع میں کروڑوں پودوں کی شجرکاری کی گئی جس سے ماحولیات پر ہونے والے اثر کے بعد اطمینان بخش بارش ہورہی ہے ۔ لہذا ہر شخص شجرکاری کریں ۔ آراینڈ بی کی جانب سے سڑک کے دونوں جانب پودوں کی شجرکاری کریں اور بڑے پودے لگائے اور پودوں کی افزائش کیلئے اس کی دیکھ بھال کریں اور آراینڈ بی کی جانب سے یہ کام بہترین طور پر انجام دیا جارہا ہے ۔ موڑتاڑ ، پالم ، ترکی ، ڈچپلی کے دورہ کے موقع پر واضح طور پر آراینڈ بی کی کارکردگی ظاہر ہوئی ہے ۔ ضلع کے آراینڈ بی کے سڑکوں کے دونوں جانب شجرکاری کریں اور کہیں پر بھی خالی جگہ نہ رہے اور ایک سال تک شجرکاری کے بعد اس کی دیکھ بھال کرنے کی صورت میں درخت بننے کے امکانات ہیں ۔ لہذا ہر عہدیدار بنیادی طور پر کاموں کی انجام دہی کے ساتھ اسے بھی بخوبی انجام دیں ۔ چند علاقوں میں پانی کی قلت کے بارے میں ضلع کلکٹر کو واقف کرانے پر ٹی پی او کو اس مسئلہ کے حل کیلئے ہدایت دی ۔ پروگرام میں اڈیشنل کلکٹر چترا مشرا، آراینڈ بی پی ڈی بھی موجود تھے ۔
