نظام آباد میں ضلع اڈوائزری مانیٹرنگ کمیٹی کاا جلاس

   

مرکزی و ریاستی حکومت کی اسکیمات کی تفصیلات ایجنڈہ میں درج کرنے ایم پی ڈی اروندکی ہدایت
نظام آباد :ضلع اڈوائیزری مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اروند کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اس اجلاس میں ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے ایڈیشنل کلکٹر چترا مشرا ، ڈی ایف او سنیل کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے انجام دی جانے والی اسکیمات اور فنڈس ریاستی اور مرکزی حکومت کی جانب سے کتنے فیصد انجام دیا جارہا ہے اور اس کی تمام تفصیلات ایجنڈہ میں درج کرنے کی ہدایت دی ۔اروند نے ضلع میں انتہا پسند تنظیموں کا ذکر کرتے ہوئے ممنوع لٹریچر اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا اور بودھن میں فرضی پاسپورٹ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں اس طرح کی سرگرمیوں کو سختی کے ساتھ نمٹنے ضلع میں گانجہ اور اسمگلنگ کے خاتمہ کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین اقدامات کرتے ہوئے پولیس اور اکسائز کے اشترا ک کے سے نمٹنے اور ضرورت پڑنے پریونیو کے محکمہ جات سے بھی تعاون حاصل کرنے کی خواہش کی ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے ترقیاتی کاموں کے سنگ بنیاد و افتتاح میں رکن پارلیمنٹ کو مدعو نہ کئے جانے کی چند ارکان کی جانب سے اعتراض پیش کرنے پر ضلع کلکٹر نے اس کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر پروگرام کی اطلاع دیتے ہوئے انہیں مدعو بھی کیا جارہا ہے پروٹوکال کی خلاف ورزی ہونے کی صورت میں کارروائی کرنے کا بھی ضلع کلکٹر نے تیقن دیا ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے بتایا کہ مقامی ادارہ جات گرام پنچایت میونسپلٹیز میں خالی اراضیات کو استعمال میں لانے کیلئے اور اسی طرح محکمہ آبپاشی کے کنال کی حد بندی بھی کی جارہی ہے اس اجلاس میں ضلع ولیج ڈیولپمنٹ آفیسر چندر ، زیڈ پی ٹی سی ای او گویند کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔