نظام آباد میں قتل کی واردات

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :7؍ فروری( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)شراب نوشی کے بعد ہوئے جھگڑے میں ایک شخص کا بہیمانہ قتل کردیا گیا ۔ یہ واقعہ شہر نظام آباد کے Iٹائون پولیس اسٹیشن کے حدود بکرا مارکٹ کے علاقہ میں قتل کی سنگین واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد سے تعلق رکھنے والے شیخ کریم جو حیدرآباد میں واچمین کی حیثیت سے ملازمت کررہا تھا کل دوپہر حیدرآباد سے نظام آباد آیا ہوا تھا اور اس کے دوست شیخ اکبر سے ملاقات ہوئی اور رات میں بکرا مارکٹ کے علاقہ میں شراب نوشی کی ۔ شراب نوشی کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر کریم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شیخ اکبر کے سر پر لکڑی سے وار کیا جس کے باعث شیخ اکبر برسرموقع ہلاک ہوگیا کریم راہ فرار اختیار کرلی ۔ آج صبح اطلاع کے ملتے ہی ایس ایچ او Iٹائون انجنیلو ، اے سی پی سرینواس کمار نے مقام حادثہ کا معائنہ کیا ۔ ایس ایچ او انجنیلو نے بتایا کہ اکبر کا قتل کرنے والا کریم پولیس کو دیگر کیسوں میں بھی مطلوب تھا اور یہ جرائم پیشہ شخص ہے پولیس اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کردیا ۔ بعد پنچنامہ اور بعد پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔