نظام آباد :مجلس اتحاد المسلمین کے بے لوث سینئر نیڈر ، بے باک حرکیاتی قائد سید قیصر نے بغاوت بلند کرتے ہوئے مجلس سے علیحدگی اختیار کرلی اور کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ منگل کے دن ڈچپلی میں واقع کے این آر گارڈن میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے اجلاس میں سید قیصر نے اپنے رفقاء کے ہمراہ پہنچ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔ جنرل سکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی و ایم پی و انچارج تلنگانہ کانگریس مانیکم ٹائیگور نے سید قیصر کو کانگریس کا کھنڈوا پہناتے ہوئے خیر مقدم کیا اور مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ کانگریس مہیش کمارگوڑ ، مدھو یاشکی گوڑ پرچار کمیٹی چیرمین ،مانالا موہن ریڈی صدر ضلع کانگریس ، محمد ماجد خان ٹی پی سی سی سکریٹری ، طاہر بن حمدان اربن انچارج کانگریس ، کیشو وینو ٹائون صدر کانگریس کے علاوہ دیگر کئی قائدین اور کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ سید قیصر نے کانگریس میں شمولیت پر تمام اعلیٰ قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کو عوام کے قریب کرنے اور دوبارہ اقتدار پر لانے کیلئے ایک سپاہی کی طرح خدمات انجام دینے تیار ہے ۔