نظام آباد میں مسلم خاندان پر شرپسندوں کا حملہ

   

5 افراد زخمی ۔ حملہ آوروں کا بجرنگ دل سے تعلق
نظام آباد 8/جون( سیاست نیوز ) ولج کمیٹی کی جانب سے سوشل بائیکاٹ کرنے کے باوجود بھی عید الاضحی آبائی وطن میں منانے پر بجرنگ دل کے شرپسندوں نے ایک مسلم خاندان پر حملہ کرتے ہوئے پانچ افراد کو زخمی کر دیا یہ واقعہ ضلع نظام اباد کے اندلوائی منڈل کے موضع سرنا پلی میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق 2023 اگست میں ماجد خان نامی آٹو ڈرائیور نے دیہات کی ایک لڑکی کو چھیڑ چھا کرنے پر اندلوائی پولیس اسٹیشن میں کیس درج ہوا تھا اور پولیس نے اسے ریمانڈ پر دیا تھا بعد ازاں ولج کمیٹی نے پنچایت میں فیصلہ کیا کہ اس کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے اور اس کے بعد سے یہ خاندان کاماریڈی میں مقیم تھا عید الاضحی ہونے کی وجہ سے دو دن قبل سرنا پلی گئے ہوئے تھے اور دو دن سے اپنے گھر میں قیام پذیر تھے ۔ آج شام تقریبا سات بجے کے وقت سندیپ گوڈ اور نوین گوڈ نے 20 تا 25 افراد کے ہمراہ ماجد خان کے گھر پہنچ کر ان پر حملہ کر دیا ۔ ماجد خان کے والد احمد اللہ والدہ رضوانہ بیگم بہن ثناء بیگم اور بھائی امن اور ماجد اللہ پر حملہ کر دیا اور زد کوب کی وجہ سے پانچ افراد زخمی ہو گئے انہیں فوری نظام آباد سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا اے سی پی نظام آباد راجہ وینکٹ ریڈی سے اس بارے میں دریافت کرنے پر بتایا کہ ماجد خان جو آٹو ڈرائیور ہے اسے سماجی بائیکاٹ کی اطلاع ہے لیکن والدین گھر والے دیہات میں مقیم تھے اور ان پر حملہ کرنے والوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ دیہاتوں میں ولیج کمیٹیوں کی زیادتیوں کی وجہ سے کئی افراد پریشان ہیں اور سرنا پلی ان دلوائی منڈل کا ایک موضع ہے جہاں مسلمانوں کی خاطر خواہ ہے لیکن دیہات میں بڑھتی فرقہ پرست سرگرمیوں سے عوام کا یہاں رہنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔