میونسپل کارپوریشن کا اجلاس، میئر نیتو کرن کا خطاب، مختلف امور پر مباحثہ
نظام آباد :میونسپل کارپوریشن کا اجلاس مئیر نیتو کرن کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں شہر کے مسلم ڈیویژن کو فنڈس کی منظوری کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کی جدید عمارت کیلئے 20لاکھ روپئے منظور کئے گئے ۔ تفصیلات کے بموجب میونسپل کارپوریشن کا اجلاس مئیر نیتو کرن کی صدارت میں منعقد ہوا اس اجلاس میں رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا ، رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گووردھن ، ایم ایل سی وی جی گوڑ کے علاوہ کارپوریٹر س نے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں شہر کے مسلم ڈیویژنوں کیلئے 17 کروڑ روپئے کی منظوری عمل میں آئی ۔ اجلاس کے بعد مئیر نیتو کرن صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں مختلف امور پر بحث کرتے ہوئے منظوری دی گئی اور ٹھوس ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کیلئے قرار دادکی منظوری دی گئی ۔ انڈ ر گرائونڈ ر ڈرینج پائپ لائن کنکشن کی عدم تکمیل پر کاموں کی تکمیل کیلئے 31؍ مارچ تک توسیع دینے کے علاوہ غیر مجاز نلوں کے کنکشن کو باقاعدہ بنانے کیلئے مارچ 2022 ء تک توسیع دی گئی ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 20 اوپن جم کے قیام کیلئے منظوری عمل میں لائی گئی ۔ ہر یتا ہرم پروگراموں کیلئے درکار بجٹ کی منظوری عمل میں لاتے ہوئے شہر میں منظور شدہ انٹیگریٹیڈ کاموں کی تکمیل رکن اسمبلی باجی ریڈی گوردھن نے میونسپل میں شامل کردہ مواضعات کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈ منظور کرنے کا بھی ارادہ کیا ۔ جملہ 95 نکات پر ایجنڈہ کو منظوری دی گئی ۔ بی جے پی کے کارپوریٹرس نے 9 ماہ کے بعد اجلاس کے انعقاد پر شدید ناراضگی ظاہر کی تو کانگریس کے کارپوریٹر روہیت نے ٹی آرایس وارڈوں کو زائد فنڈس منظور کرنے کا بھی الزام لگایا اور خلیل واڑی میں دواخانوں کی منظوری پر بھی ناراضگی ظاہر کی اور کارپوریٹر کے علاقہ میں امبیڈ کر کے مجسمہ کی تنصیب کا بھی مطالبہ کیا ۔ اس اجلاس میں ڈپٹی مئیر ادریس خان بھی موجود تھے۔
