نظام آباد۔ 13نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی بودھن مسٹر پی سدھرشن ریڈی گورنمنٹ ایڈوائزر مقرر کیے جانے کے بعد پہلی مرتبہ نظام آباد آمد کے موقع پر ان کا ضلع کانگریس کی جانب سے زبردست خیر مقدم کیا گیا مسٹر پی سدھرشن ریڈی نے پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مسٹر مہیش کمار گوڑ گورنمنٹ ایڈوائزر برائے اقلیتی امور محمد علی شبیر کے علاوہ دیگر اعلیٰ قائدین نے آج قافلے کے ذریعے نظام آباد پہنچنے پر اندلوائی ٹول پلازا پر صدر نشین اردو ایکڈمی مسٹر طاہر بن حمدان رکن اسمبلی نظام آباد رورل مسٹر بھوپت ریڈی اور دیگر نے ان کا خیر مقدم کیا گیا نظام آباد پہنچنے پر قافلے ریالی کے ذریعے قدیم کلکٹریٹ گراؤنڈ لے جایا گیا جگہ جگہ پر سدھرشن ریڈی مہیش کمار گوڑ کا زبردست خیر مقدم کیا گیا کارکنوں میں انتہائی جوش نظر آیا سدھرشن ریڈی سینئر قائد ہیں اور انہیں کابینہ میں شامل کئے جانے کی قوی امید تھی لیکن لمحے آخر میں انہیں کابینہ درجے کے ایڈوائزر نامزد کرتے ہوئے انہیں کیا بینٹ میں خصوصی نمائندے کی حیثیت سے شرکت کرنے اختیارات دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ضلعے کی عوام نے ان کا بڑے پیمانے پر استقبال کرتے ہوئے خیر مقدم کیا۔