اقلیتی قائدین طاہر بن حمدان ، محمد عبدالقدوس کی شرکت
نظام آباد ۔4 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ نظام آباد کی جانب سے 2 فبروری بروز اتوار بمقام گولڈن فنکشن ہال قلعہ روڈ صبح 9 بجے تا 1 بجے دن ایک روزہ فری ہیلت چیک ایپ کیمپ منعقد کیا گیا۔صدر ٹرسٹ مفتی سعید اکبر کی قیادت و صدارت میں منعقدہ اس فری ہیلت چیک ایپ کیمپ میں تلنگانہ اردو اکیڈمی چیئرمین طاہر بن ہمدان، سابقہ سینئر کارپوریٹر ڈیویژن 58 دھاروگلی محمد عبدالقدوس نے شرکت کی۔ شہر کے مشہور و معروف سٹی ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل بودھن روڈ کے ماہر صحت و ڈاکٹرس کی ٹیم نے اس کیمپ میں شرکت کرنے والے سینکڑوں افراد بالخصوص مختلف امراض میں مبتلا خواتین اور مریضوں کی اپنی بہتر نگہداشت میں تشخیص کرتے ہوئے انھیں متعلقہ ادویات دی۔ ڈاکٹرس امتیاز علی صدیقی (ایم بی بی یس،ایم ڈی) ڈاکٹر درخشاں سمر (ایم بی بی ایس) ڈاکٹر دیویا بھونی (ایم بی بی ایس) و دیگر طبی عملہ نے اپنی خدمات پیش کی ۔ بعدازاں صدر ٹرسٹ مفتی سعید اکبر نے مہمان خصوصی اردو اکیڈمی چیئرمین طاہر بن ہمدان و سابقہ سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس کی شال و گلپوشی کے ذریعے مومنٹو پیش کرتے ہوئے اُن کا استقبال کیا ۔ علاوہ ازیں طاہر بن ہمدان و ایم اے قدوس کے ہاتھوں ڈاکٹرس و طبی عملہ کے خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انکی شال و گلپوشی کے ذریعے مومنٹو دیتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ اس ہیلت کیمپ میں (250) مریضوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنا چیک ایپ کروایا ۔ اس کیمپ کے موقع پر نائب صدر ٹرسٹ مولانا عمادالدین، مفتی ثناء الرحمن، سید ظہیر، محمد اظہر الدین، عبدالحیی راحیل، سید سلیم، حافظ عرفان، حافظ جعفر، علیم الدین عقیل و دیگر موجود رہتے ہوئے اپنی خدمات پیش کی ہے۔