نظام آباد کلکٹریٹ میں نشہ مکت بھارت ابھیان کا آغاز۔ ضلع کلکٹر کا خطاب
نظام آباد:2/اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے آج جدید کلکٹریٹ میں نشہ مکت بھارت ا بھیان کی ضلع سطح کی اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے ضلع میں منشیات سے پاک رکھنے کے لیے ہر ایک کا تعاون ناگزیر ہے۔ اس اجلاس میں پولیس کمشنر مسٹر کلمیشور، ضلع لیگل سل سرویس سنٹر سکریٹری پدماوتی، متعلقہ عہدیدار کمیٹی کے اراکین کے ساتھ منعقدہ اجلاس مخاطب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے کہا کہ ضلع؎میں منشیات کے استعمال اور اس کی روک تھام کے لیے اقدامات ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ ضلع میں گا نجہ کا استعمال اور اس کے ٹرانسپورٹ پر خصوصی نظر رکھتے ہوئے سخت ترین اقدامات کرنے کی وجہ سے کچھ حد تک نتائج حاصل ہوا ہے اور اس کا استعمال میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے ٹرانسپورٹ اور اس کا استعمال ضلع انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے نوجوان نسل اس کے عادی بن جانے سے ان کا مستقبل پر اثر پڑ رہا ہے خاص طور پر طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے منشیات کے خلاف مہم چلانے کی خواہش کی انہوں نے کہا کہ ضلع نظام آباد کے مستقر آرمور، بودھن شہروں میں شعور بیداری پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا لایا جائے گا اور عوام میں شعور بیداری کے لیے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر مہم چلانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں ہم چوراستے اور عوام کے چہل قدمی والے علاقوں میں وال پیٹنگ اور منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں واقف کروانا نا گزیر ہے اس کے علاوہ کلچر ٹوپ کے ذریعے بھی دہی سطح پر پروگراموں کو انجام دیا جائے گا۔ سنیما گھر وں میں شارٹ فلم کی نمائش بھی کی جائے گی ۔اس موقع پر پولیس کمشنر مسٹر کلمیشور نے کہا کہ الگ الگ مقامات پر الگ الگ منشیات کا استعمال ہو رہا ہے ضلع میں گا نجہ کے استعمال اور ٹرانسپورٹ اور خصوصی نظر رکھی گئی ہے جس کی وجہ سے کچھ حد تک نتائج برآمد ہوئے ہیں آدھی رات میں سرحدوں سے گانجہ نظام آباد سے ہوتے ہوئے مہاراشٹرا ،گجرات اور دیگر ریاستوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ غیر مجاز ٹرانسپورٹ کو روکنے کے لیے خصوصی نگار رکھی گئی ہے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے منشیات سے ہونے والے نقصانات کی روک تھام کے لیے تمام افراد کا تعاون ناگزیر ہے اس اجلاس میں سوشل ویلفیئر افیسر رسول بی کے علاوہ دیگر عہدے دار بھی موجود تھے۔