نظام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ ایک شخص جاںبحق

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 16 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) نظام آباد صلع کے اندلوائی منڈل کے دیوی تانڈہ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ محمد سلمان 48 سالہ اپنی لاری کو قومی شاہراہ نمبر 44 پر واقع پٹرول پمپ کے قریب کھڑا کیا۔ اسی دوران ایک اور لاری آئی جس میں تین افراد سوار تھے جس میں سے ا یک شخص نے پستول نکال کر محمد سلمان پر فائرنگ کردی اور لاری لے کر فرار ہوگئے اور لاری کو چندرائن پلی میں واقع ایک دھابہ پر چھوڑ کر جنگلاتی علاقے میں فرار ہوگئے ۔ زخمی سلمان کو مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ مردہ قرار دیا ۔ اندلوائی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہ وئے تحقیقات شروع کردی۔ قتل کی وجہ اور قاتلوں کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ (ش)