نظام آباد میں وظیفہ یاب ملازمین کا احتجاج

   

نظام آباد :15؍جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وظیفہ یاب ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کا مطالہ کرتے ہوئے وظیفہ یاب ملازمین نے دھرنا چوک پر دھرنا دیا ۔ وظیفہ یاب ملازمین کے صدر سری دھر وظیفہ یاب ملازمین کے صدر رام موہن رائو کی قیادت میں بڑے پیمانے پر دھرنا دیا گیا اس موقع پر رام موہن رائو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے موقع پر کانگریس پارٹی کی جانب سے موظف ملازمین کو سہولتیں فراہم کرنے کے بڑے پیمانے پر اعلانات کئے گئے تھے حکومت اقتدار میں آنے کے بعد کئی مرتبہ نمائندگیاں کرنے کے باوجود بھی ابھی تک اس مسئلہ پر کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے ریاست گیر سطح پر وظیفہ یاب ملازمین دھرنا کا پروگرام عمل میں لایا جارہا ہے مسٹر رام موہن رائو نے بتایا کہ 4DA زیر التواء ہے اور 398 روپے میں کام کرنے والے ٹیچروں کو اڈیشنل اگریمنٹ دینے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کو تفصیلی یادداشت بھی پیش کی گئی ۔