نظام آباد میں وقف املاک کے تحفظ کیلئے منصوبہ بند اقدام

   

ضلع وقف پروٹیکشن کمیٹی کے ارکان کو رکن اسمبلی بی گنیش گپتا نے تقرر نامہ حوالے کیا

نظام آباد۔2 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع وقف پروٹیکشن و کوآرڈنیشن کمیٹی کی اراکین کی حیثیت سے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی نامزدگی عمل میں لائی گئی تھی واضح رہے کہ حکومت نے ضلع وقف کمیٹی کو برخواست کرتے ہوئے ضلع کلکٹر اور پولیس کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی قائم کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو چیرمین اور پولیس کمشنر ، اڈیشنل کلکٹر، میونسپل کمشنر ، ضلع رجسٹرار کو اراکین کی حیثیت سے جملہ 11 رکنی کمیٹی میں ٹیم علیحد ہ علیحدہ زمرہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی نامزد کیا تھا جس میں ضلع کے ممتاز عالم دین شیخ جابر اشاعتی ، مرزا قاسم بیگ ایڈوکیٹ العمروف آغاز کے علاوہ خاتون زمرہ میں پھولانگ کی سابق رکن بلدیہ عائشہ صدیقہ کو رکن نامزد کرنے پر رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے آج ان کا تقرر نامہ کیمپ آفس میں ان کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر رکن حج کمیٹی نوید اقبال ، میونسپل کارپوریٹرس ایم اے قدوس، اکبر حسین ، صدر ضلع میناریٹی رائٹس و پروٹیکشن فرنٹ خواجہ معین الدین ، مولانا کریم الدین کمال بھی موجود تھے ۔ رکن اسمبلی گنیش گپتا نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے وقف کی املاک کے تحفظ میں پروٹیکشن کمیٹی اہم رول ادا کرتے ہوئے وقف کی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے منصوبہ بند اقدام کریں ۔