حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور دیگر علماء و قائدین خطاب کریں گے، مشاورتی اجلاس کا انعقاد
نظام آباد۔ یکم ؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وقف ترمیمی بل کے خلاف نظام آباد میں ایک کل جماعتی مشاورتی اجلاس بمقام بلیو ڈائمنڈ فنکشن ہال قلعہ روڈ پر مولانا مفتی سعید اکبر امام و خطیب جامع مسجد نظام آباد کی صدارت میںمنعقد ہوا۔ اس اجلاس میں تمام دینی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے علماء کرام وسیاسی و سماجی جماعتوں کے قائدین کے مشوروں کے بعد یہ طئے کیا گیا کہ ہندوستان میں مسلم مخالف حکمرانوں کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے نفاذ کے کوششوں کے خلاف 14؍ اکتوبر 2024ء بروز پیر بوقت بعد نماز عشاء بمقام عیدگاہ قلعہ شانتی نگر نظام آباد میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام کا انعقا عمل میں لاتے ہوئے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کی جائے گی۔ یہ احتجاجی جلسہ عام زیر صدارت آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ صدر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم منعقد ہوگا۔ مہمانان خصوصی میں بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین ورکن پارلیمان حیدر آباد کے علاوہ قومی، ریاستی، ضلعی اور مقامی سطح کے علماء، زعماء،سیاسی و سماجی قائدین کے خصوصی خطابات ہونگے۔ احتجاجی جلسہ عام کے انتظامات،وجلسہ کی کامیابی کیلئے استقبالیہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے صدر استقبالیہ مولانا شیخ اسماعیل عارفی صدر حج سوسائٹی نظام آباد ہوں گے۔ نائب صدور استقبالیہ حضرت مولانا خضر احمد خان قاسمی ناظم ادارہ انوار المدارس ٹرسٹ، حضرت مولانا محمد غلام رسول قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع نظام آباد، مفتی محمد ابراہیم خان حسامی صدر جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد، مولانا سید عابد قاسمی مدرسہ قاسم العلوم، حافظ محمد لئیق خان ناظم مدرسہ معہدالاشرف، مولانا سید سمیع اللہ صدر جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد، عبدالواجد سلفی صدر ضلع جمعیت اہل حدیث، احمد عبد العظیم صدر مسلم پرسنل لاء کمیٹی نظام آباد، احمد عبدالعلیم سکریٹری جماعت اسلامی ہند تلنگانہ، عبدالرحمن بازرارہ صدر عیدگاہ کمیٹی، مولانا محمد احسان احمد قاسمی صدرسٹی جمعیۃ علماء، مفتی محمد محبوب خان حسامی قاضی شہر، نوید اقبال صدر ضلع مائناریٹی سیل بی آر ایس، میر مجازعلی سینئر قائد ایم آئی ایم، مرزا افضل بیگ تیجان صدر صدائے اردو سوسائٹی، محمد شوکت علی قاضی شہر، اشرف اکبانی صدر میمن برادری و دیگر ہوں گے۔ جبکہ استقبالیہ کمیٹی کے کنوینر محمد نصیر الدین موظف لکچرار ہوں گے۔ جوائنٹ کنوینر کی حیثیت سے مولانا محمد افروز فیضی امیر شہری جمعیت اہلحدیث نظام آباد، عبد الرحمن داؤ دی ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند نظام آباد، ذیشان رضوی صدر ایم ایس او ، محمد عرفان خان صدر ایس آئی او نظام آباد، محمد عبدالکریم نمائندہ باغبان کمیٹی، وسیم احمد خان سکریٹری عید گاہ کمیٹی، محمد اعجاز احمد صدر سٹی مائناریٹی شعبہ کانگریس،محمدیٰسین صامیمن ہوں گے۔ معتمد استقبالیہ سید محمد یحییٰ ظفر صدر ادارہ بیت المال نظام آباد ہوں گے۔ شریک معتمدین میں وجیہہ اللہ خان جمعیت اہلحدیث، سید شاہ مظہر عالم حسینی سجادہ نشین و متولی سلسلہ چشتی قادر بہ نظام آباد، صوفی یونس مرزا القادری چشتی البیابانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ، محمد عیسیٰ ڈائرکٹر مارکٹنگ کمیٹی، محمد عرفان علی ضلع صدر مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کانگریس، محمد عمران شہزاد ٹاؤن صدر مائناریٹی بی آرایس پارٹی رہیں گے۔ خازن استقبالیہ کمیٹی محمد ادریس خان ڈپٹی میئر مجلس ہوں گے۔ جلسہ عام کے تمام انتظامات محمد شکیل احمد فاضل صدر مجلس نظام آباد، محمد فیاض الدین سابق صدر وقف کمیٹی نظام آباد و قائد مجلس، محمد شہباز احمد معتمد مجلس،محمد اعجاز حسین شریک معتمد و نمائندہ کارپوریٹر، محمد اویس احمد سابق کارپوریٹر و شریک معتمد مجلس کے علاوہ مجلسی کارپوریٹرس میں قابل ذکررفعت محمد خان سینئر کارپوریٹرو دیگرمجلسی کارپوریٹرس شامل ہے ۔مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی دارالعلوم سعیدیہ اس جلسہ کی نظامت فرمائیں گے۔ قرآت کلام پاک حافظ محمد مُعز مسجد اسلامیہ اور نعت شریف شہر کے مشہور و معروف قاری مولانا محمد عبد القدیر حسامی تمیمؔ نظام آبادی پیش کریں گے۔ عامتہ المسلمین سے ملت کے کاز کیلئے بلالحاظ مسلک و مشرب متحدہ طور پر جلسہ عام کوکامیاب بنانے کی اپیل کی جاتی ہے۔