نظام آباد میں وقف بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

   

نظام آباد۔ یکم؍ اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )نظام آباد میں عید الفطر کے موقع پر نظام آباد کے جدید عیدگاہ میں صدر نشین اردو اکیڈمی کی قیادت میں کانگریسی قائدین سید نجیب علی ایڈوکیٹ ،سابق ڈپٹی میئر ایم اے فہیم ،سابق کارپوریٹرز محمد مجاہد خان، محمد مصباح الدین ،سابق معاون کارپوریٹر اشفاق احمد خان پاپا نے سیاہ بیاچسلگا کر پلے کارڈز کے ذریعے وقف ترمیمی بل کے خلاف شدید احتجاج کیا ،اور سیاہ قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر صدر نشین اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان ، سید نجیب علی ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت وقف کی جائیدادوں کو ہڑپنے کی خاطر پارلیمنٹ میں سیاہ قانون کو پیش کیا ہے کیونکہ مرکزی حکومت کے پاس فروخت کرنے کے لیے اب کوئی جائیداد نہیں رہی ،ملک کہ اہم اثاثوں کو فروخت کر دیا، اب ان کی نظر وقف کی جائیدادوں پر ہے لیکن کانگریس پارٹی کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔