نظام آباد میں وکاس بھارت سنکلپ یاترا کی نمائش اسٹال کا افتتاح

   

نظام آباد :4 ؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )رکن اسمبلی نظام آباد اربن دھن پال سوریہ نارائنا نے آج وکاس بھارت سنکلپ یاترا کی نمائش اسٹال کا افتتاح کیا مرکزی حکومت کی جانب سے مختلف اسکیمات پر مبنی اسٹالس کا رکن اسمبلی سوریہ نارائنا نے معائنہ کیا اور کہا کہ وکاس بھارت سنکلپ یاترا کا نظام آباد میں انعقاد عمل میں لانا خوش آئند بات ہے ۔ سال 2047 تک مکمل کی ترقی کی غرض سے اس کا مرکزی حکومت کی جانب سے اہتمام کیا جارہا ہے ۔اس میں حصہ لینے کی خواہش کرتے ہوئے مسٹر سوریہ نارائنا نے کہا کہ 140 کروڑ ملک کی آبادی ہے ۔ 30 کروڑ خاندان اگر اس میں حصہ لیتے ہیں تو ملک کا ہر شعبہ میں ترقی کریگا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے فلاحی اسکیمات کی عمل آوری اور اس سے استفادہ کرنے کیلئے ان پروگراموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ بچے کے تولد ہونے سے لیکر حاملہ خواتین کو خوراک کی فراہمی ، زرعی شعبہ میں جدید ٹکنالوجی کا استعمال اور جدید ٹکنالوجی آئی ٹی شعبہ میں بھی ان تبدیلیوں کے ذریعہ عوام کو راست طور پر فائدہ پہنچایا جارہا ہے ۔ جیون بیمہ اسکیم کے تحت ہر سال 20 روپئے ادا کرنے کی صورت میں انشورنس حاصل ہوگا۔ نظام آباد شہر میں عوام میں شعور بیداری کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس پروگرام میں سنٹرل بیورو کمیشونیکشن فیلڈ پبلسٹی آفیسر دھرما نائیک ، ڈسٹرکٹ لیڈ بینک منیجر سرینواس کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔