نظام آباد ۔ 9 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مونسپل کمشنر مکرندا نے آج ویلنس سنٹر کا معائنہ کیا ۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے نظام آباد میں قائم کردہ ویلنس سنٹر میں ڈاکٹرس نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہے۔ مختلف موقع پر صحافی، وظیفہ یا ب ملازمین کی جانب سے پرجاوانی میں شکایت کرنے کے علاوہ ذرائع ابلاغ میں خبروں کو شائع کیا گیا تھا جس کی بنا پر مونسپل کمشنر مکرند انے آج ڈپٹی کمشنر اور دیگر عملہ کے ساتھ ویلنس سنٹر کا معائنہ کیا اور یہاں پر موجودہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ پنشنرس اسوس ایشن کے صدر کے رام موہن راؤ نے میونسپل کمشنر کو واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ عمارت تنگ دامنی کا شکار کر رہی ہے اور بیت الخلا کے عدم صفائی کی وجہ سے عوام کو مشکلات ہو رہی ہے اس کے علاوہ ڈاکٹر کو تشخیص کے لیے روم بھی نہیں ہے او پی دیکھ نہیں سکھ رہے ہیں۔ ای سی جی،فیزیو تھراپی مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے لہذا ان مسائل کو حل کرنے کی اور ادویات فراہم کرنے کی خواہش کی۔ جس پر میونسپل کمشنر نے اس خصوص میں جائزہ لیتے ہوئے مسائل کی حل کے لیے اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔