نظام آباد میں ٹرانسکو ایس ای کے خلاف ہراسانی کی شکایت

   

Ferty9 Clinic

ایڈیشنل کلکٹر کی مداخلت پر مشترکہ رخصت پر جانے سے ملازمین کی دستبرداری

نظام آباد :۔محکمہ ٹرانسکو کے ملازمین اور ایس ای کے درمیان گذشتہ چند دنوں سے سرد کی جنگ چل رہی تھی اور ملازمین مشترکہ طور پر رخصت پر چلے جانے کا اعلان کیا تھا اس بات کی اطلاع انٹلیجنس کے ذریعہ اعلیٰ عہدیداروں تک پہنچنے پر اعلیٰ عہدیداروں نے ضلع انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کیا تھا جس پر اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر نے ملازمین کے جے اے سی قائدین کو طلب کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی ۔ جے اے سی قائدین رگھو نند ، شیواجی گنیش ، گنگارام ، سرینواس و دیگر نے بتایا کہ ملازمین کے علاوہ خواتین ملازمین بھی ایس ای کی ہراسانی کا سامنا کررہے ہیں ۔ ایس ای کے ہراساں پر دھرنا کرنے پر ان پر ایس سی ، ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروایا ۔ اڈیشنل کلکٹر نے ان تمام مسائل سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے اس خصوص میں حکومت کو رپورٹ پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ ملازمین نے ایس ای کے تبادلہ کا بھی مطالبہ کیا جس پر اڈیشنل کلکٹر نے حالات سے واقف کرانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے رخصت پر نہ جانے کی خواہش کی ۔ اڈیشنل کلکٹر کی ہدایت پر ملازمین نے عارضی طور پردستبرداری کا اعلان کیا ۔ ملازمین نے اڈیشنل کلکٹر کو تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔