نظام آباد :4/جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اے سی پی ٹرافک نظام آباد مسٹر سید مستان علی نے کل شام شہر نظام آباد کے مختلف بازاروں میں دورہ ہوئے ٹرایفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے چالانس نافذ کئے۔ اس موقع پر اے سی پی مستان علی نے بتایا کہ پولیس کمشنر سائی چیتنیا کے احکامات پر ٹریفک پولیس گاندھی چوک سے بس اسٹانڈ، کمارگلی، پوسل گلی کے علاقے میں آپریشن روپ کاانعقاد عمل میں لاتے ہوئے فٹ پاتھ پر دکانوں کے روبرو غیر مجاز طور پر قبضہ کرتے ہوئے اس کا استعمال کرنے والے مالکین کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے۔ فٹ پاتھ پر جو اشیاء رکھ کر گاہکوں کو متاثر کرنے کے لیے کوشش کیا جا رہا ہے اس کے خلاف سٹی پولیس ایکٹ 39B کے تحت کاروائی کی جا رہی ہے اور جرمانے عائد کی جا رہے ہیں مستان علی نے بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پر مختلف مقامات سے عوام شاپنگ کے لیے ا ٓرہے ہیں اور راستے تنگ ہے ایسے وقت میں فٹ پاتھ پر قبضے کرتے ہوئے ٹریفک میں خلل پیدا کرنے کی صورت میں سخت کاروائی کرنے کا انتباہ دیا اور کہا کہ نابالغوں کو کسی بھی صورت میں گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اگر نابالغ گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے کی صورت میں نابالغوں کے والدین کی کونسلنگ کی جائے گی اور جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ ان کی گاڑی رجسٹریشن منسوخ کیا جائے گا اور لائسنس کو 25 سال تک معطل کیا جائے گا لہذا کسی بھی صورت میں نابالغ لڑکے اور لڑکیوں کو گاڑی نہ دینے کی خواہش کی اور شہر کی عوام سے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔