نظام آباد ۔27 / اپریل ( ای میل ) عید ملاپ تقریب کا اہتمام نوجواں حرکیاتی قائد و ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس پارٹی و رکن اسٹیٹ حج کمیٹی مسٹر نوید اقبال نے اپنی قیام گاہ پر کیا۔ اس یادگار اور پر اثر خصوصی تقریب میں شھر نظام آ باد کے ایم ایل اے مسٹر گنیش گپتا اور مسٹر خواجہ معین الدین صدر MRPF کے علاوہ ٹی ایس میسا کے ضلع صدر انور رفیقی و جنرل سکریٹری محمدعارف ایدین ڈاکٹر رویندر ریڈی چیرمین میڈیکل کونسل تلنگانہ دیگر معزز شخصیتوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر TSMESA کی جانب سے ایم ایل اے موصوف سے اس بات کی نمائندگی کی گئی کہ ریاست تلنگانہ کے برسرخدمت ا قلیتی ملازمین سرکار کی طاقتور تنظیم TSMESA کے دفتر کی تعمیر کی شہر نظام آ باد میں اشد ضرورت ہے۔ اس لئے سرکاری زمین TSMESA کے دفتر کی تعمیر کیلئے فراہم کی جائے ۔ ایم ایل اے موصوف نے اس بات کاتیقن دیا کہ وہ جگہ کی فر اہمی کے ساتھ تعمیر کیلئے مالیہ کی ادائیگی کو یقینی بنا نے ممکنہ اقدامات کریںگے