نظام آباد میں پالی ٹیکنک انٹرنس امتحانات ،پولیس کے سخت انتظامات

   

نظام آباد:11/مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد پولیس کمشنر مسٹر سائی چیتنیا نے بتایا کہ پالی ٹیکنک انٹرنس امتحان کے دوران دفعہ 163 BNSS کا نفاذ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پالی ٹیکنک کامن انٹرنس ٹیسٹ 2025 کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے نظام آباد پولیس کمشنر پی. سائی چیتنیا نے 13/ مئی کو ضلع کے تمام 16 امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 163 BNSS کے تحت سخت پابندیاں نافذکیا گیا ہے صبح 11بجے سے دوپہر 1.30بجے تک امتحان کے اوقات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دو یا دو سے زائد افراد کا امتحانی مراکز کے قریب جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے کسی بھی ممنوعہ اشیاء کے ساتھ امتحانی مراکز کے آس پاس گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام زیراکس سنٹروں کو صبح 7بجے سے دوپہر 3 بجے تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں پولیس کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تعاون کرتے ہوئے طلباء کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں مدد کریں۔