نظام آباد میں پانچ ماہ قبل ریلوے ٹریک پر دستیاب نعش کا معمہ حل

   

قتل کا انکشاف، مقتول کی بیوی کے علاوہ 4ا فراد گرفتار، پولیس کا انکشاف

نظام آباد :شوہر کا قتل کرانے والی بیوی اور چار افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا گیا ۔ سرکل انسپکٹر نارتھ باجی ریڈی اور سب انسپکٹر وینکنا بابو کی اطلاع کے بموجب نوی پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں 20؍ نومبر 2021 ء میں قتل کی واردات پیش آئی تھی اور مقتول کی نعش ریلوے ٹریک پر دستیاب ہوئی تھی اور نعش انتہائی مسخ شدہ حالت اور ٹکڑے پڑے ہوئے تھے ۔ پولیس نے اس کیس کو درج کرلیاتھا ۔ نوی پولیس نے اس کیس کی تحقیق کرتے ہوئے مقتول گنگادھر کی بیوی ساوتری کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر پتہ چلا کہ ساوتری کی شادی 25 سال قبل گنگادھر کے ساتھ ہوئی تھی اور ان کے تین بچے بھی تھے اور وہ گذشتہ چند دنوں سے نشہ کا عادی بن گیا تھا جس پر پنچایت بھی ہوئی تھی لیکن مقتول کی عادت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی اور قاتل ساوتری اسی دیہات سے تعلق رکھنے والے سائیلو کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرلی تھی اس بات کی اطلاع شوہر کو ملنے پر شوہر گنگادھر نے مزید ہراساں کرنا شروع کیا جس پر ساوتری اس کی سہیلی گنگا منی اور اس کے بھائی اور اس کے معشوق سے مل کر گنگادھر کے قتل کا منصوبہ بنایا اور5 ماہ قبل 20؍ نومبر 2021 ء کے روز گنگادھر کو لے جاکر فقرآباد میں تاڑی کی دکان میں تاڑی نوشی کی اور یہاں بلٹ شاپ پہنچ کر شراب نوشی بھی کی اور فقرآباد سے نکل کر ناگے پور اگریکلچر سوسائٹی کے پیچھے واقع درخت کے نیچے شراب نوشی کی ساوتری اور گنگا منی اس کے دونوں ہاتھ پکڑ لئے بابو ، سائیلو اس کے گلے میں توال ڈال کر پکڑلیا جس کی وجہ سے یہ برسرموقع ہلاک ہوگیا اور یہاں سے تھوڑی دور واقع ریلوے ٹریک پر اس کی نعش کو رکھ دیا اور ایک کے بعد ایک دو ٹرینیں اس کی نعش پر سے گذر گئی اور نعش کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے تھے پولیس نے کیس کو درج کرتے ہوئے تحقیقات کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتارکرلیا ۔ اے سی پی وینکٹیشور لو کی نگرانی میں کیس کی تحقیق کرتے ہوئے ان افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا۔