حیدرآباد۔21۔اکٹوبر(سیاست نیوز) نظام آباد میں پولیس انکاؤنٹر کے بعد منائے گئے جشن کے دوران گینگسٹر لارنس بشنوئی اور سائی چیتنیہ آئی پی ایس کی تصاویر اٹھائی گئیں۔ تلنگانہ پولیس کے انکاؤنٹر میں شیخ ریاض کو قتل کئے جانے کے بعد نظام آباد میں کمشنر پولیس نظام آباد سائی چیتنیہ ‘ بانی شیوسینا بال ٹھاکرے اور گینگسٹرلارنس بشنوئی کی تصاویر کے ساتھ رقص کیاگیا۔پولیس کانسٹبل پرمود کے قتل کے ملزم شیخ ریاض کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے والوں نے شیخ ریاض کے پولیس انکاؤنٹر میں قتل پر شہر نظام آباد میں جشن منایا اور اس جشن کے دوران ڈی جے پر موسیقی لگاتے ہوئے رقص کیا گیا لیکن پولیس کی جانب سے کئے گئے اس قتل پر جشن منانے والوں کے اس عمل کی ویڈیو اور تصاویرموجود ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ شہر نظام آباد میں شیخ ریاض کے قتل پر جن لوگوں نے خوشیاں منائی ہیں وہ لوگ کمشنر نظام آباد سائی چیتنیہ آئی پی ایس کے ساتھ ایک بین الاقوامی مجرم لارنس بشنوئی کی تصاویر تھامے ہوئے رقص کررہے ہیں تو اس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے 61جرائم میں ماخوذ شخص کے انکاؤنٹر پر 84 مقدمات میں ملوث لارنس بشنوئی نامی گینگسٹر کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں !لارنس بشنوئی جو کہ سدھو موسے والا کے قتل کے علاوہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا گینگسٹر ہے اس کی تصاویر کے ساتھ پولیس کاروائی کا جشن منایا جانا اور اس جشن میں کمشنر پولیس نظام آباد کے علاوہ بانی شیوسینا بال ٹھاکرے کی تصاویر لہرانا جشن منانے والوں کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے ۔ لارنس بشنوئی جو کہ 84مقدمات میں ماخوذ ہے اس کی تصاویر کے ساتھ رقص کرنے والوں کے خلافکیا پولیس کاروائی کرے گی !۔3