نظام آباد: 6؍اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)زرعی مارکیٹ کمیٹی کے ڈائریکٹر محمد عیسیٰ کی قیادت میں ڈویژن نمبر 44 ،46 کے کوآرڈنیٹر نے ڈویژن نمبر 44 کے پوچمّا گلی میں ”جئے باپو، جئے بھیم، جئے سمودھان”ریالی کے تحت پیدل یاترا کی اس ریالی میں کے وینو، این رتنکر، محمد جاوید اکرم، سابق کارپوریٹرس ڈی راجندر پرساد، راجیش، راجا گوڑ (ڈویژن صدر) ونئے، سجاتا، دیوداس،شیکھر، راما کرشنا، سنتوش، وینو راج سابقہ کارپوریٹر عبد القدوس، ایم اے فہیم سابق ڈپٹی مئیر ، جعفر ایوب، رویتا، اوشا، ملائکہ، اپرنا اور دیگر کانگریس پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔ گھر گھر پہنچ کر جے باپو جے بھیم جے سمودھان پروگرام کے بارے میں عوام کو واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ کل ہند کانگریس کی جانب سے ملک گیر سطح پر یہ پروگرام کو انجام دیا جا رہا ہے۔ بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد سے دستور کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے اور دستور کے مصنف ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے خلاف امت شاہ کے ریمارکس پر سخت تنقید کرتے ہوئے عوام کو اس بارے میں واقف کروایا جا رہا ہے اور یاترا کا مقصد ملک میں امن بھائی چارگی کو قائم کرنا ہے اور دستور کی حفاظت کرنا ہے محمد عیسی نے بتایا کہ یہ پروگرام نظام آباد میں کامیاب طور پر انجام دیا جا رہا ہے۔