نظام آباد میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا

   

نظام آباد :7 ؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی تائید میں آج ضلع کانگریس کی جانب سے ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی کی قیادت میں اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان ، پرچار کمیٹی کے صدر جاوید اکرم ، ٹائون کانگریس کے صدر کیشو وینو و دیگر کارکنوں کے ہمراہ ناگارام سے یاترا کا آغاز کیا گیا ۔ اس موقع پر اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کنیا کماری بھارت جو ڑو یاترا کررہے ہیں آزادی کی 75 سال کی تکمیل کے موقع پر برسراقتدار بی جے پی حکومت نے دلتوں ، اقلیتوں اور خواتین کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے اور ان پر ظلم کیا جارہا ہے ۔ راہول گاندھی ملک کو جوڑنے کیلئے عزم کرتے ہوئے جو یاترا کررہے ہیں اس کی کانگریس پارٹی کے کارکن اور عوام کی جانب سے زبردست خیر مقدم کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر پی سی سی سکریٹری گنگادھر ، ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی ، ٹائون کانگریس صدر کیشو وینو کے علاوہ دیگر نے بھی مخاطب کیا ۔ اس پروگرام میں پی سی سی سکریٹری ماجد خان ، عبود بن حمدان ، اقلیتی سیل کے اسٹیٹ سکریٹری عبید بن حمدان ، روہیت کارپوریٹر کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔