نظام آباد میں کانگریس کی یوم تاسیس تقریب کا انعقاد

   

نظام آباد :28؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کانگریس پارٹی کے 139 یوم تاسیس کے موقع پر ضلع کانگریس صدر مانالا موہن ریڈی نے کانگریس بھون میں پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر پردیش کانگریس کے نائب صدر طاہر بن حمدان ، کانگریس قائدین گڑگو گنگادھر ، سابق ایم ایل سی آکولہ للیتا ، سابق ایم ایل سی نرسا ریڈی کے علاوہ ملکہ بیگم بھی موجود تھیں اس موقع پر مانالا موہن ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کانگریس کارکنوں کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر پردیش کانگریس کے نائب صدر طاہر بن حمدان ، نے بتایا کہ کانگریس پارٹی 139 واں یوم تاسیس منانے والی ملک کی واحد جماعت ہے آج 139 سال قبل کانگریس کا وجود عمل میں آیا تھا اور کانگریس پارٹی کے کئی رہنمائوں نے ملک کی آزادی کیلئے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ملک کی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا اور اس میں کئی قربانیاں بالخصوص جمعیت العلماء کی قربانیاں اہمیت کی حامل ہے ۔ مہا تما گاندھی کی قیادت میں جواہر لال نہرو ، ابوالکلام آزاد اور دیگر رہنمائوں نے ملک کی آزادی میں حصہ لیا اور انگریزوں کو ملک سے باہر کیا ۔ طاہر بن حمدان نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آئی اور تلنگانہ کی ترقی کیلئے کام انجام دئیے جائیں گے ۔