کتے کاٹنے کے کئی واقعات کے باوجود حکام کی عدم دلچسپی، کمشنر بلدیہ سے کارروائی کرنے کی اپیل
نظام آباد۔ 14 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر نظام آباد کے اقلیتی علاقوں بالخصوص گنجان آبادی والے محلہ احمد پورہ کالونی ،ہاشمی کالونی ،آٹو نگر ، سی ایم روڈ، مجاہد نگر، قلعہ روڈ کے علاوہ دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے آوارہ کتوں کی وجہ سے راہ گیروں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہر نظام آباد میں متعد واقعات پیش آنے کے باوجود بھی بلدی حکام کی جانب سے آوارہ کتوں کی بہتات کو روکنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔خاص طور سے معمر اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں کئی واقعات پیش آنے کے باوجود بھی اس پر مونسپل کارپوریشن کے حکام کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دکھائی جا رہی ہے خاص طور سے صبح اور شام کے اوقات میں اسکول جانے والے بچوں اور بزرگ شہریوں کو کا فی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور شہر نظام آباد کے مختلف محلوں میں آئے دن کتے کاٹنے کے واقعات سے شہریوں کوکا فی پریشانی پیش آرہی ہے ۔ رات اور دن شہر کے ہر گلی کو چوں میں کتے نظر آ تے ہیںاورکئی مرتبہ کتوں کے کاٹنے سے معصوم بچے زخمی ہوئے ہیں خاص طور سے معمر افراد کو نماز فجراور فجر کی نماز جاتے وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان آوارہ کتوں کی زد میں بھی آ رہے ہیں ۔سابقہ میں ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد سراج الدین نے کتوں کی بہتات کو کم کرنے کے لیے نس بندی کا پروگرام شروع کیا تھا لیکن یہ درمیان میں ہی رک گیا اور ابھی تک آوارہ کتوں کی بہتات کو قابو پانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے شہر کے ہر علاقے میں کتوں کی بہتات زیادہ ہوتے جا رہی ہے لہذا اس پر قابو پانا ضروری سمجھا جا رہا ہے عوام نے محکمہ بلدیہ کے کمشنر ایس دلیپ کمار سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس خصوص میں ممکنہ ضروری اقدامات کریںاور اس پر قابو پانے کے لیے جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کی پرزور اپیل کی جا رہی ہے۔