نظام آباد میں کورونا کے آج 47 نئے مریض

   

نظام آباد ۔ضلع میں کرونا کا قہر جاری ہے کرونا سے ہر دن کوئی نہ کوئی متاثر ہوتا جارہا ہے ۔ نظام آباد میں کل 4 امواتیں کرونا کے باعث پیش آئی ہے اور اب تک ضلع میں امواتوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے ۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں آج ضلع میں 47 مثبت کیسس ظاہر ہوئے ہیں ۔ کرونا وباء کے پیش نظر ضلع میں ریاپیڈ ٹسٹوں میں اضافہ کرتے ہوئے ضلع کے تمام پرائمری ہیلت سنٹرس اور اربن ہیلت سنٹروں میں کرونا کا ٹسٹ کرنے کیلئے اقدامات کیا جارہا ہے ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے اس خصوص میں احکامات بھی جاری کرتے ہوئے ضلع کے تمام پرائمری ہیلت سنٹرس ، اربن ہیلت سنٹرس میں کوویڈ سے متعلق معائنہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ضلع نظام آباد کے آرمور ، بالکنڈہ ، نظام آباد اربن میں کل کرونا سے متعلق امواتیں پیش آئی ہے ۔ کمر پلی میں بھی ایک معمر خاتون کوویڈ کے باعث موت واقع ہوئی ہے ۔