طبی عہدیداروں پولیس ملازمین کے ساتھ رکن اسمبلی کا جائزہ اجلاس
نظام آباد : رکن اسمبلی نظام آباد اربن مسٹر گنیش گپتا نے آج دوسرے مرحلہ کی کوویڈ وباء کی تیزی کے ساتھ پھیلنے اور وباء کی شدت کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن اور محکمہ صحت عامہ اور پولیس عہدیداروں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے آج کیمپ آفس میں مئیر نیتو کرن ، نوڈا چیرمین پرابھاکر ریڈی، میونسپل کمشنر جتیش وی پاٹل کے اے سی پی وینکٹیشور لو ، سیٹنشن و دیگر عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا اس موقع پر عہدیداروں سے وباء کے حالات پر تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور خانگی اور سرکاری آفیسوں میں کوویڈ قواعد پر سختی کے ساتھ عمل آوری کرنے شادی و دیگر تقریبات اور شاپنگ مال میں سختی کے ساتھ قواعد پر عمل آوری کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے بتایا کہ نظام آباد کے سرحدوں پر پڑوسی اضلاع کے علاوہ مہاراشٹرا پر سرحد واقع ہے اور ہر روز ضلع مستقر پر علاج و معالجہ کیلئے پڑوسی ریاست سے کرونا کے مریض آرہے ہیں ان کی وجہ سے چوکسی ناگزیر ہے لہذا دواخانوں میں ہر 30 منٹ میں ایک مرتبہ سینٹیز کرنے اور ہوم آئسولیشن کے علاقوں میں ہائیڈرو کلورائیڈ کا چھڑکائو کرنے اور معمولی علامتیں پائی جانے پر کے سی آر کے احکامات کے مطابق میڈیکل کٹ فراہم کرنے اور پرائمری ہیلت سنٹر ، ویکسن سنٹر اور ٹسٹنگ سنٹروں پر مریضوں کے ہجوم کے پیش نظر پولیس بندوبست کرنے مسٹر گنیش گپتا نے اے سی پی مسٹر وینکٹیشورلو کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کرونا کے ڈیوٹی انجام دینے والے میڈیکل عملہ اور دبہ میں کرونا ٹسٹنگ سنٹر پر حملہ کرنے والوں پر سخت ترین کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔اور کوویڈ سے نمٹنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
