ادخال درخواست کیلئے 6 اگست آخری تاریخ ، استفادہ کی اپیل
نظام آباد :2 ؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیئر آفیسر ڈی رمیش نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹڈی سرکل، کی جانب اقلیتی امیدواروں کو گروپ-3 سروس کے امتحانات کے لیے مفت کوچنگ کیلئے اقلیتی امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں جنہیں نے آن لائن گوگل فارم https://docs. google.com/forms/d/e/IFAIpQLScfUpJDMS hjbtyIND9GjR6Et7fceKYJUgegkK7Mk cPQdNCA/viewform?usp=pp_lur کے ذریعے درخواست داخل کرنی ہے ۔یہ مفت تربیت (60) دنوں کیلئے دی جائے گی۔ اقلیتی طبقات مسلم، عیسائی، سکھ بدھسٹ، جین، پارسی اپنی درخواستیں 06.08.2023 کو یا اس سے قبل ڈسٹرکٹ مینارٹیز ویلفیئر آفیسر آفس، واقع ڈسٹرکٹ کلکٹر یٹ دوسری منزل کے کمرہ 221 میں جمع کر سکتے ہیں۔ درخواست کے ساتھ منسلک ہونے والی دستاویزات آدھار کارڈ ایس ایس سی، انٹر، ڈگری مارکس کے میمو، رجسٹریشن کی گروپ-3 سروس امتحانات کے لیے درخواست کی کاپی پاسپورٹ سائز فوٹو 2 عدد شامل ہیں .دیگر تفصیلات کے لیے فون نمبر -9700351786 9866603986 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
گندھاری ندی پر برج تعمیر کرنے کا مطالبہ
یلاریڈی /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل گندھاری کے حدود والے گجال ندی پر اونچا برج تعمیر کرنے کا کانگریس قائد سبھاش ریڈی نے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے منڈل کے مختلف مواضعات اور تانڈوی کا دورہ کرکے بھاری بارش سے ہوئے نقصانات اور فصلوں کا معائنہ کیا ۔ گندھاری سے درگم علاقہ کے راستہ میں گجال تانڈا لونکا تانڈا کے درمیان موجود ندی پر اس کے ہموار برج رہنے سے عوام کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس لئے انہوں نے فوری حکومت سے مطالبہ کیا کہ ندی پر بلند ا برج تعمیر کروائے ۔
اساتذہ کا تربیتی پروگرام
پٹلم /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع پریشد ہائی اسکول کے احاطہ میں منڈل ایجوکیشن آفیسر مسٹر دیوی سنگھ کی قیادت میں 2 روزہ اساتذہ کی تربیتی پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔ جس میں منڈل کے پرائمری سطح کے سرکاری اسکولوں کے اساتدہ کیلئے FLN بنیادی زبان کی ریاضی کی قابلیت پراجکٹس پروگرام جس میں دیوی سنگھ نے بتایا کہ تلگو ، ریاضی اور انگریزی مضمون کے ہر مضمون پر دو روزہ تربیتی پروگرام کو منعقد کیا گیا تاکہ طلبہ کو ہر مضمون میں مہارت حاصل کرنا سکھایا جاسکے ۔ منڈل نوڈل آفیسر مسٹر وٹھل نے کہا کہ موضوع وار تربیت تمام پرائمری اسکول کے اساتذہ کیلئے یہ ایک ہنر کا باعث بنے ۔ اس تجویز سے بیشتر طلباء میں صلاحیتیں حاصل ہوگئی ۔ اس پروگرام میں آر پی محمد غوث ، سریدھر ، گنیش راؤ ،سرینواس کے علاوہ منڈل پرائمری اسکول کے اساتذہ نے شرکت کی ۔